
تفسیر احسن البیان
341 subscribers
About تفسیر احسن البیان
*قرآن کو سیکھنے اور سکھانے والا کائنات کا بہترین شخص ہے* *سیدنا عثمان اور سیدنا علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:* *((خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَہٗ))[4]* *’’ تم میں بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔‘‘* [4] صحیح الجامع: ۳۳۱۹. ۔۔۔۔۔۔۔ فہمِ دین https://whatsapp.com/channel/0029Vb3D4VHCXC3PvUnpqc1q ۔۔۔۔۔۔۔ تفسیر قرآن شیخ انصار زبیر حفظہ اللہ https://t.me/TafseerShaikhAnsarZubair ۔۔۔۔۔۔۔ سوال و جواب شیخ مختار حفظہ اللہ https://t.me/Sawaal_O_Jawaab_Shaikh_Mukhtaar ۔۔۔۔۔۔ تفسیر احسن البیان https://t.me/TafseerAhsanulBayan ۔۔۔۔۔۔۔ شارٹ کلپس ابو زید ضمیر حفظہ اللہ https://t.me/Duroos_shykAbuzaidzameer ۔۔۔۔۔۔۔ اصحاب الحدیث https://ashabulhadith.com/main/connect ۔۔۔۔۔۔۔۔ Follow the islamiclectures.net channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Va9DWCUH5JM6xj7UmK1b
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*مکمل تفسیرقران* *سورةالبقرة، سورة نمبر: 2* *تعداد أيات: 286* *📖Aayat: 124* https://youtu.be/ywa6kbT8bp8?feature=shared ▪️اردوترجمہ: *مولانامحمد جوناگڑھی رحمه الله* ▪️تفسیر: *علامہ محمد بن صالح العثیمین رحمه الله* ▪️ تشریح وتقدیم: *شيخ انصارزبير محمدي الأعظمي حفظه الله* https://t.me/TafseerShaikhAnsarZubair

*❇(سورة البقرة۔۲، تعداد آیات ۲۸٦)❇* ❖ أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ 💧وَإِذِ ابْتَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ فَأَتَمَّهُنَّ ۖ قَالَ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا ۖ قَالَ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۖ قَالَ لَا يَنَالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ ﴿١٢٤﴾ *🍁جب ابراہیم (علیہ السلام) کو ان کے رب نے کئی کئی باتوں سے آزمایا (١) اور انہوں نے سب کو پورا کر دیا تو اللہ نے فرمایا کہ میں تمہیں لوگوں کا امام بنادوں گا، عرض کرنے لگے: میری اولاد کو(٢) فرمایا میرا وعدہ ظالموں سے نہیں۔* *🔹(١)* کلمات سے مراد احکام شریعت، مناسک حج، ذبح پسر، ہجرت، نار نمرود وغیرہ وہ تمام آزمائشیں ہیں، جن سے حضرت ابراہیم علیہ السلام گزارے گئے اور ہر آزمائش میں کامیاب و کامران رہے، جس کے صلے میں امام الناس کے منصب پر فائز کیے گئے، چنانچہ مسلمان ہی نہیں، یہودی، عیسائی حتٰی کہ مشرکین عرب سب ہی میں ان کی شخصیت محترم اور پیشوا مانی اور سمجھی جاتی ہے۔ *🔹(٢)* اللہ تعالٰی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس خواہش کو پورا فرمایا، جس کا ذکر قرآن مجید میں ہی ہے: {وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ} (العنکوبات:27) "ہم نے نبوت اور کتاب کو اس کی اولاد میں کر دیا" پس ہر نبی جسے اللہ نے مبعوث کیا اور ہر کتاب جو ابراہیم علیہ السلام کے بعد نازل فرمائی، اولاد ابراہیم ہی میں یہ سلسلہ رہا۔ (ابن کثیر) اس کے ساتھ ہی یہ فرما کر کہ "میرا وعدہ ظالموں سے نہیں" اس امر کی وضاحت فرمادی کہ ابراہیم کی اتنی اونچی شان اور عنداللہ منزلت کے باوجود، اولاد ابراہیم میں سے جو ناخلف اور ظالم و مشرک ہوں گے، ان کی شقاوت و محرومی کو دور کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے یہاں پیمبر زادگی کی جڑ کاٹ دی ہے۔ اگر ایمان و عمل صالح نہیں ، تو پیرزادگی اور صاحبزادگی کی بارگاہ الٰہی میں کیا حیثیت ہوگی؟ نبی ﷺ: کا فرمان ہے (مَن بَطَّأَ بِهٖ عمَلُه لم يُسرِعْ به نسَبُه)۔ (صحیح مسلم، کتاب الذکر و الدعاء... باب فضل الاجتماع على تلاوة القران....)(جس کو اس کا عمل پیچھے چھوڑ گیا، اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکے گا)

*❇ SURAH AL-BAQRAH ❇* ❖ أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ 💧وَإِذِ ٱبْتَلَىٰٓ إِبْرَٰهِۦمَ رَبُّهُۥ بِكَلِمَٰتٍۢ فَأَتَمَّهُنَّ ۖ قَالَ إِنِّى جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًۭا ۖ قَالَ وَمِن ذُرِّيَّتِى ۖ قَالَ لَا يَنَالُ عَهْدِى ٱلظَّٰلِمِينَ _*🔹jab Ibrahim (Alaih salam) ko unkey Rab Ney Kai Kai Baataun sey Aazmaaya aur unhoney Sub ko Pura kar Diya, To ALLAH Ney Farmaaya ke My Tumhein Logon ka imaam Bana Donga, 'Arz karney Lagey: Aur Meri Aulad ko, Farmaaya Mera Wadah Zaalimaun sey Nahi.*_ 🍁Aayat: 124

*❇ SURAH AL-BAQARAH ❇* ❖أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيم 💧وَلَوْ أَنَّهُمْ ءَامَنُوا۟ وَٱتَّقَوْا۟ لَمَثُوبَةٌۭ مِّنْ عِندِ ٱللَّهِ خَيْرٌۭ ۖ لَّوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ _*🔹Agar Yeh Log Saheb-e -imaan Muttaqi Ban jaatey to ALLAH TA'ALA ki Taraf sey Behtareen sawaab Unhein Milta, Agar Yeh jaantey Hotey.*_ 🍁Aayat: 103

*❇(سورة البقرة۔ سورۃ نمبر۲۔ تعداد آیات ۲۸٦)❇* ❖أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيم 💧وَلَوْ أَنَّهُمْ ءَامَنُوا۟ وَٱتَّقَوْا۟ لَمَثُوبَةٌۭ مِّنْ عِندِ ٱللَّهِ خَيْرٌۭ ۖ لَّوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُون.(١٠٣) *🍁اگر یہ لوگ صاحب ایمان متقی بن جاتے تو اللہ تعالٰی کی طرف سے بہترین ثواب انہیں ملتا، اگر یہ جانتے ہوتے۔*

*مکمل تفسیرقران* *سورةالبقرة، سورة نمبر: 2* *تعداد أيات: 286* *📖Aayat: 103* https://youtu.be/HCmpjfyAf-A?feature=shared ▪️اردوترجمہ: *مولانامحمد جوناگڑھی رحمه الله* ▪️تفسیر: *علامہ محمد بن صالح العثیمین رحمه الله* ▪️ تشریح وتقدیم: *شيخ انصارزبير محمدي الأعظمي حفظه الله* https://t.me/TafseerShaikhAnsarZubair

*❇ SURAH AL-BAQARAH ❇* ❖أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيم 💧يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَقُولُوا۟ رَٰعِنَا وَقُولُوا۟ ٱنظُرْنَا وَٱسْمَعُوا۟ ۗ وَلِلْكَٰفِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌۭ _*🔹Aye Emaan Waloun! Tum (Nabi ﷺ ) ko "Ra'eena" na kaha karo, Balkey "Un'zurna" kaho, Yani Hamari Taraf Dekhiye Aur Suntey Raha karo Aur kaafiro ke Liye Dardnaak Azaab Hai.*_ 🍁Aayat: 104

*مکمل تفسیرقران* *سورةالبقرة، سورة نمبر: 2* *تعداد أيات: 286* *📖Aayat: 102* https://youtu.be/Ws-waDZZK8A?feature=shared ▪️اردوترجمہ: *مولانامحمد جوناگڑھی رحمه الله* ▪️تفسیر: *علامہ محمد بن صالح العثیمین رحمه الله* ▪️ تشریح وتقدیم: *شيخ انصارزبير محمدي الأعظمي حفظه الله*

*❇(سورة البقرة ۔ سورۃ نمبر۲۔ تعداد آیات ۲۸٦)❇* ❖ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيم 💧وَاتَّبَعُوا مَا تَتْلُو الشَّيَاطِينُ عَلَىٰ مُلْكِ سُلَيْمَانَ ۖ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَانُ وَلَـٰكِنَّ الشَّيَاطِينَ كَفَرُوا يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السِّحْرَ وَمَا أُنزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوتَ وَمَارُوتَ ۚ وَمَا يُعَلِّمَانِ مِنْ أَحَدٍ حَتَّىٰ يَقُولَا إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ ۖ فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهِ ۚ وَمَا هُم بِضَارِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّـهِ ۚ وَيَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنفَعُهُمْ ۚ وَلَقَدْ عَلِمُوا لَمَنِ اشْتَرَاهُ مَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ ۚ وَلَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِهِ أَنفُسَهُمْ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ﴿١٠٢﴾ *🍁ا ور اس چیز کے پیچھے لگ گئے جسے شیاطین (حضرت) سلیمان کی حکومت میں پڑھتے تھے۔ سلیمان نے تو کفر نہ کیا تھا، بلکہ یہ کفر شیطانوں کا تھا، وہ لوگوں کو جادو سکھایا کرتے تھے (١) اور بابل میں ہاروت ماروت دو فرشتوں پر جو اتارا گیا تھا (٢) وہ دونوں بھی کسی شخص کو اس وقت تک نہیں سکھاتے تھے (٣) جب تک یہ نہ کہہ دیں کہ ہم تو ایک آزمائش ہیں (٤) تو کفر نہ کر، پھر لوگ ان سے وہ سیکھتے جس سے خاوند و بیوی میں جدائی ڈال دیں اور دراصل وہ بغیر اللہ تعالٰی کی مرضی کے کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے (٥) یہ لوگ وہ سیکھتے ہیں جو انہیں نقصان پہنچائے اور نفع نہ پہنچا سکے، اور وہ بالیقین جانتے ہیں کہ اس کے لینے والے کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔ اور وہ بدترین چیز ہے جس کے بدلے وہ اپنے آپ کو فروخت کر رہے ہیں، کاش کہ یہ جانتے ہوتے۔* *🔹(١)* یعنی ان یہودیوں نے اللہ کی کتاب اور اس کے عہد کی تو کوئی پرواہ نہیں کی، البتہ شیطان کے پیچھے لگ کر نہ صرف جادو ٹونے پر عمل کرتے رہے، بلکہ یہ دعوی کیا کہ حضرت سلیمان علیہ السلام بھی (نعوذ باللہ) اللہ کے پیغمبر نہیں تھے بلکہ ایک جادوگر تھے اور جادو کے زور سے ہی حکومت کرتے رہے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا: حضرت سلیمان علیہ السلام جادو کا عمل نہیں کرتے تھے، کیونکہ عمل سحر تو کفر ہے، اس کفر کا ارتکاب حضرت سلیمان علیہ السلام کیوں کر کر سکتے تھے؟ کہتے ہیں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانے میں جادو گری کا سلسلہ بہت عام ہو گیا تھا، حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس کے سد باب کے لیے جادو کی کتابیں لے کر اپنی کرسی یا تخت کے نیچے دفن کر دیں۔ حضرت سلیمان کی وفات کے بعد ان شیاطین اور جادو گروں نے ان کتابوں کو نکال کر نہ صرف لوگوں کو دکھایا، بلکہ لوگوں کو یہ باور کرایا کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی قوت و اقتدار کا راز یہی جادو کا عمل تھا اور اسی بنا پر ان ظالموں نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو بھی کافر قرار دیا، جس کی تردید اللہ تعالٰی نے فرمائی (ابن کثیر وغیرہ) واللہ عالم۔ ⬆.............. سورة البقرة آیت 102کی تفسیر جاری ہے.... ان شاءاللہ

*مکمل تفسیرقران* *سورةالبقرة، سورة نمبر: 2* *تعداد أيات: 286* *📖Aayat: 104* https://youtu.be/MMQUlkPqnNM?feature=shared ▪️اردوترجمہ: *مولانامحمد جوناگڑھی رحمه الله* ▪️تفسیر: *علامہ محمد بن صالح العثیمین رحمه الله* ▪️ تشریح وتقدیم: *شيخ انصارزبير محمدي الأعظمي حفظه الله* https://t.me/TafseerShaikhAnsarZubair