Love Allah
February 5, 2025 at 06:38 AM
🌹 *روزے کے احکام شریعت کی رو سے*🌹
🌷 *قسط #1*
*روزے کی فضیلت:*
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے رمضان کے روزے محض اللہ کے لیے ثواب کی نیت سے رکھے تو اس کے پچھلے سب گناہ بخش دیئے جائیں گے۔۔۔
ایک اور حدیث میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پیاری ہے۔۔۔
ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ روزہ دوزخ سے بچانے کے لیے ڈھال اور مضبوط قلعہ ہے
*روزے کی تعریف:*
صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک روزے کی نیت سے کچھ نہ کھانا پینا روزہ کہلاتا ہے۔۔
*روزہ کس پر فرض ہے:*
رمضان شریف کے روزے ہر مسلمان پر فرض ہیں جب تک کوئی عذر نہ ہو روزہ چھوڑنا درست نہیں۔
مجنون اور جو بالغ نہ ہو اس پر روزہ فرض نہیں۔