Love Allah
Love Allah
February 6, 2025 at 08:13 AM
خدارا ہوش کریں!!!!!! سوشل میڈیا پر توہین و گستاخی کا جو بدترین سلسلہ چل رہا ہے وہ آپ کے علم میں ہے، اب تک 400 سے زائد گستاخ پکڑے جا چکے ہیں جبکہ ان گستاخوں کے حامی پوری قوت سے ان کو رہا کروانا چاہ رہے ہیں اور اسی سلسلے میں انھوں نے مختلف حربے استعمال کرنا شروع کئے ہیں اور مختلف ذرائع سے عدالتوں پر پریشر ڈلوا رہے ہیں،، اللہ نہ کرے گستاخوں کی رہائی کے حوالے سے یہ اپنے گھناؤنے مقصد کو پا گئے اور ایسا کچھ ہو گیا تو پھر توہینات کا سلسلہ روکنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا،، گستاخوں کی رہائی کے اس گندے سلسلے اور ناپاک تحریک کو روکنے کے لیے ہر طبقے کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ضروری ہے، اس لیے اگر آپ وکیل ہیں تو عدالتوں میں نبی کی ناموس کے وکیل بن جائیں اور اپنی بار روم سے پریس ریلیز جاری کروائیں جس میں گستاخوں اور ان کے حمایتیوں کو خبردار کیا جائے اور ایسے ارادے والے لوگوں کو بھی وارننگ دی جائے اور بتایا جائے کہ ملک پاکستان کی وکلاء برادری کبھی اس گھناونے کھیل کو برداشت نہیں کرے گی۔ آپ ٹیچر ہے تو طلبا و طالبات کو عظمت رسول بتائیں، حیا سکھائیں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے نقصانات بتا کر گستاخی کے فتنے سے خبردار کریں اور گستاخوں اور ان کے حمایتیوں کے خلاف کردار ادا کرنے کی دعوت دیں۔ آپ صحافی ہیں تو اپنی زبان اور قلم سے گستاخی کے فتنے کا سدباب کریں۔ آپ عالم اور واعظ ہیں تو نیابت رسول کے فریضے کو ادا کرتے ہوئے عوام الناس کے دلوں میں عظمت رسول اتاریں اور گستاخ اور گستاخوں کے حمایتیوں کی نفرت دل میں ڈالیں اور تحفظ ناموس رسالت کا درس دیں۔ آپ تحریکی اور تنظیمی ہیں تو ہر قسم کی مسلکی، جماعتی اور تنظیمی وابستگی سے بالا ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وفاداری اور ان کی ناموس کی پہرہ داری کو تحریک و تنظیم کی ترجیحات میں شامل کریں۔ اگر آپ تاجر ہیں تو سنت صدیقی پر چلتے ہوئے سچے محافظ بن جائیں اور اپنے ادارے کو ہی ناموس رسالت و ختم نبوت کی اشاعت و دفاع کا مرکز بنا لیں۔ آپ سیاستدان ہیں تو اپنے سیاسی اثر و رسوخ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس و ختم نبوت کے لیے وقف کرتے ہوئے اپنی جماعت اور جماعتی رفقا کو پارلیمنٹ اور سینٹ میں ختم نبوت کی حفاظت کی تلقین کریں۔ آپ کسی با اختیار اور بااثر عہدے پر فائز ہیں تو اس اثر و اختیار کو انعام الہی سمجھتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت و ناموس کی حفاظت پر لگا دیں۔ اللہ کی قسم ،، یہ ہمارے لئے سعادت اور خوش بختی کا ذریعہ ہو گا واللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت و ناموس کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے اگر ہم اس ذمہ داری کی ادائیگی میں سنجیدہ نہیں اور عملا سنجیدہ نہیں تو ربِ محمد کی نگاہ میں ہماری کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟ کیا حضور اور حضور سے وفاداری کے بغیر ہمارے دامن میں کچھ بچے گا ؟ اللہ ہمیں قبول فرما لیں اللہ ہماری جانوں کو قبول فرما لیں اللہ ہمارے اموال کو قبول فرما لیں اللہ ہمارے تعلقات کو قبول فرما لیں اور ہمیں اپنا اور اپنے محبوب کا بنا دیں۔💦💦💦🤲🏻 مولانا منیر احمد علوی عفی عنہ

Comments