الفلاح اسلامک چینل(1)
February 18, 2025 at 08:12 PM
*`اسرائیلی وزیر خزانہ کا فلسطینیوں کے خلاف خطرناک اعلان`* اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے اپنی نسل پرستانہ اور جارحانہ پالیسیوں کا ایک بار پھر اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمارا 2025 کا ہدف یہ ہے کہ مغربی کنارے میں ہم فلسطینیوں کے زیادہ سے زیادہ مکانات منہدم کریں۔" یہ بیان نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی اور جبری بے دخلی کی پالیسیوں کا بھی واضح ثبوت ہے۔ 📌 قابض اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کے گھروں، زمینوں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی منظم مہم چلا رہی ہے، جس کا مقصد فلسطینی وجود کو مٹانا اور صہیونی قبضے کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ 📌 عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس خطرناک اسرائیلی پالیسی کا فوری نوٹس لینا چاہیے، جو نہ صرف ظلم و جبر کی انتہا ہے بلکہ خطے میں مزید عدم استحکام اور کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہے۔ *https://whatsapp.com/channel/0029VaB6oVjAzNbyq3E8150n*

Comments