الفلاح اسلامک چینل(1)
February 20, 2025 at 06:52 PM
🛑 *`آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟`* 🛑 🛑 *`20 فروری 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |`* 🔴 (1) رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم گندم کے حساب سے کم ازکم 220 روپے فی کس ادا کیاجائے، اسلامی نظریاتی کونسل 🔴 (2) اسلام آباد: وفاقی سرکاری ملازمین کا احتجاج، سیکرٹریٹ کے دروازے بند کردیئے، متعدد مظاہرین گرفتار 🔴 (3) 39 لاکھ لوگوں کیلئے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کا شارٹ کوڈ 9999 ہوگا 🔴 (4) آرمی چیف کا دورہ برطانیہ؛ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، عطا تارڑ 🔴 (5) آرمی چیف کو برطانیہ میں ملنے والی عزت تحریک انصاف والے متنازع بنانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات 🔴 (6) ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے، سلمان اکرم راجا 🔴 (7) بھارت اور بنگلادیش میچ میں چیمپئنز ٹرافی لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر آئی سی سی نے غلطی تسلیم کرلی 🔴 (8) چیمپئنز ٹرافی: شبمن گل کی سنچری، بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا 🔴 (9) یو اے ای کی ویزا پابندیاں نرم، 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانی امارات پہنچ گئے 🔴 (10) قومی ٹیم کی سرجری ہوئی نہ ڈرپ لگی، عظمیٰ بخاری کی محسن نقوی پر تنقید 🔴 (11) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا خیبرپختونخوا میں طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان 🔴 (12) چیف جسٹس سے سینئر وکلا کی ملاقات، انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کیلئے اہم اعلان 🔴 (13) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کل اپوزیشن کے 7 رکنی وفد سے ملیں گے: صدر سپریم کورٹ بار 🔴 (14) پرویز خٹک کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ، 22 فروری کو باقاعدہ اعلان کریں گے 🔴 (15) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا سنیارٹی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع 🔴 (16) آئی ایم ایف مشن کی 24 فروری کو پاکستان آمد، ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کی توقع 🔴 (17) ملٹری ٹرائل کیس: کیا ایگزیکٹو کے ماتحت فورسز عدالتی اختیار استعمال کر سکتی ہیں؟ آئینی بنچ 🔴 (18) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بحرین کے چیف آف سٹاف نیشنل گارڈ کی ملاقات 🔴 (19) لوئر کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 18 دہشت گرد، 2 سہولت کار گرفتار 🔴 (20) گول میز کانفرنس میں قومی سلامتی کیلئے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار 🔴 (21) 26 نومبر کا احتجاج: 120 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور، بیان حلفی جمع کرانے کا حکم 🔴 (22) علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دیدیے 🔴 (23) زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے 🔴 (24) مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا حل نہیں، وفاقی وزیر خزانہ 🔴 (25) پنجاب میں 2 ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی 🔴 (26) کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، دبئی سے آنے والا نوجوان جاں بحق 🔴 (27) کراچی میں ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے، ٹریفک حادثات میں مزید 2 افراد جاں بحق 🔴 (28) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں، مصدق ملک 🔴 (29) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے پیڑول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا 🔴 (30) دعویٰ کرتا ہوں ڈی ریگولیشن سے عوام کو سستا پیڑول نہیں ملے گا، چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن 🔴 (31) راولپنڈی: شوہر سے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کیلئے اپنے ہی بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ کرنے والی خاتون گرفتار 🔴 (32) عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، نظریات کو قید نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ کے پی 🔴 (33) پی ٹی آئی کی قیادت پر بانی چئیرمین کی رہائی کیلئے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام 🔴 (34) وزیراعظم کی صحت کی سہولیات کیلئے موبائل اسپتالوں کے اجرا کی ہدایت 🔴 (35) خیبرپختونخوا: شانگلہ میں لڑکے کے ریپ، ویڈیو بنانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار 🔴 (36) کراچی: گلبرگ میں واٹر ٹینکر کے نیچے آکر 10 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا 🔴 (37) شہباز شریف کی برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت 🔴 (38) غیر قانونی سمز کیخلاف ایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 11 افراد گرفتار 🔴 (39) خیبرپختونخوا حکومت کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان رکھنے کا فیصلہ 🔴 (40) عمران خان سے ملاقات کیلیے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اجازت نہ مل سکی چینل لنک https://whatsapp.com/channel/0029VaB6oVjAzNbyq3E8150n 🔴 (41) کراچی میں تمام مرکزی سڑکوں سے چارجڈ پارکنگ ختم کردی گئی 🔴 (42) کراچی کے گورنمنٹ کالج میں 3 اسسٹنٹ پروفیسرز پر طلبہ کے ایک گروپ کا تشدد، کلاسوں کا بائیکاٹ 🔴 (43) کراچی؛ حب ریور روڈ پر ڈمپر اور بس میں تصادم، خواتین سمیت 10 سے زائد مسافر زخمی 🔴 (44) کراچی؛ جمعے کو شہر پر بادل چھائے رہنے کا امکان 🔴 (45) اڈیالہ جیل راولپنڈی سے فرار منشیات فروش بارہ کہو سے گرفتار، غفلت پر 2 افسران سمیت 6 اہلکار معطل 🔴 (46) کراچی: ہیوی ٹریفک سے حادثات میں مزید 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق 🔴 (47) چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد 🔴 (48) فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک ہزار روپے اضافے سے تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح 3 لاکھ 9 ہزار روپے تک پہنچ گیا 🔴 (49) پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب کا نیا نظام لانے کا فیصلہ، میگا پلان منظور 🔴 (50) شوہر سے علیحدگی یا امتحان میں ناکامی؟ لاہور میں لیڈی ڈاکٹر نے خود کشی کرلی 🔴 (51) لاہور پولیس نے 11 سالہ مغوی بچہ بازیاب کرالیا، اغوا کار رشتہ دار نکلا 🔴 (52) لاہور: میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ کی چند روز قبل نصب کی گئی لفٹ گرگئی، 8 افراد زخمی 🔴 (53) مصطفیٰ عامر قتل: جلائی گئی کار کراچی منتقل کرنے، ارمغان کے لاکرز کھولنے کا فیصلہ 🔴 (54) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں افواہیں پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، ضیا لنجار 🔴 (55) چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان کی جگہ امام الحق پاکستانی اسکواڈ میں شامل، آئی سی سی کی تصدیق 🔴 (56) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا 🔴 (57) کام کی جگہ پر ہراسانی میں پاکستان 146 ممالک میں 145ویں نمبر پر ہے، سپریم کورٹ 🔴 (58) مری سمیت بالائی علاقوں میں شدید برفباری، سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری 🔴 (59) خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع، کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم 🔴 (60) اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں اضافہ ہوگیا *(رپورٹ: عثمان حسن زئی، کراچی)* منقول https://whatsapp.com/channel/0029VaB6oVjAzNbyq3E8150n
👍 1

Comments