Times Of Karachi
Times Of Karachi
February 27, 2025 at 09:38 AM
لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستانیوں کی میتیں وصول کیں جب کہ بعد ازاں میتوں کو پشاور پہنچادیا گیا۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو لیبیا سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں کی کشتی کو سمندر میں حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوئی ہے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
😢 10

Comments