
Times Of Karachi
12.6K subscribers
About Times Of Karachi
An idependent digital media publication reporting credible stories and news in the quickest time from Karachi. #tokalerts
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات: https://timesofkarachi.pk/ur/58074

والدین کی نظریں دن رات دروازے پرلگی رہتی ہیں کہ شاید کوئی معجزہ ہوجائے اور ان کے دل کے ٹکڑے واپس آجائیں۔ تفصیلات: https://timesofkarachi.pk/ur/58069

نوشہرہ کے حقانیہ مدرسہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ ہوا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے بعد مدرسے کے اندر ہوا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے، ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں بھی پہنچ گئیں ہیں نوشہرہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 175 سیاسی جماعتوں میں سے ایک جماعت نے بھی ہمارے حق میں بات نہیں کی تھی، جماعت اسلامی واحد جماعت تھی جس نے کراچی میں ہماری سیٹ واپس کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، پی ٹی آئی پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتی، عمران خان عوامی پاور پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے جیل میں ہیں۔ ۔


کراچی ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سید محمود غزنوی صدر اور جمن جمالی نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات: https://timesofkarachi.pk/ur/58057


خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ کے حقانیہ مدرسہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے بعد مدرسے کے اندر ہوا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے، ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں بھی پہنچ گئیں ہیں نوشہرہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ۔

عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928ء کو بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے تھے، قیام پاکستان کے بعد کراچی میں سکونت اختیار کرنے والے عبدالستار ایدھی نے 1951ء میں ایک چھوٹے کمرے سے دکھی انسانیت کی خدمت کا آغاز کیا تھا۔ عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے سماج کی خدمت کا جذبہ خود تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے آئندہ نسل تک منتقل کیا۔ عبد الستار ایدھی 8 جولائی 2016ء کو دنیا سے رخصت ہوئے۔

آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ جامعہ حقانیہ کے مدرسے میں نمازِ جمعہ کے بعد ہونے والے دھماکے کا نشانہ جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق تھے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق حملے میں جامعہ حقانیہ کے سربراہ حامد الحق حقانی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ مولانا حامد الحق کی حالت تشویش ناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ مولانا حامد الحق کی سیکیورٹی پر 6 پولیس اہلکار تعینات تھے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، بم ڈسپوزل یونٹ اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔ .

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صوبے اور بالخصوص کراچی کا کرائم ریٹ دیگر ممالک کے میٹروپولیٹن شہروں سے انتہائی کم ہے۔ کراچی اور دیگر شہروں کا کرائم ریٹ آپ باآسانی انٹرنیٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ آئی جی سندھ سے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران آئی جی نے کہا کہ پولیس حکومت کی جانب سے بنائی گئی ایس او پی پر عملدر آمد کرتی ہے، پولیس عوام کے بغیر نہیں چل سکتی ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ ہم ایک دوسرے کا چہرہ ہیں۔

کراچی میں گزشتہ رات شاہراہ فیصل فاران ہوٹل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دونوں افراد کی لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت شکیل حیدر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔