Times Of Karachi
February 27, 2025 at 10:13 AM
وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں مینٹور 50 سے 60 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن انہیں پتہ ہی نہیں کہ ان کا کام کیا ہے۔ جیونیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر کابینہ اور پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپنی طاقت پر لوگ بورڈ میں آتے ہیں اپنی مرضی کرتے ہیں، دوسرے ذمہ داران کی مراعات آپ دیکھیں تو پریشان ہو جائیں۔
😂
👍
❤️
16