
Times Of Karachi
February 27, 2025 at 11:21 AM
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا جو اب منسوخ کردیا گیا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا، جو شہر میں وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔پاکستان اور بنگلادیش کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔گروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
😂
👍
❤️
17