
Times Of Karachi
February 28, 2025 at 08:10 AM
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صوبے اور بالخصوص کراچی کا کرائم ریٹ دیگر ممالک کے میٹروپولیٹن شہروں سے انتہائی کم ہے۔ کراچی اور دیگر شہروں کا کرائم ریٹ آپ باآسانی انٹرنیٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ آئی جی سندھ سے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران آئی جی نے کہا کہ پولیس حکومت کی جانب سے بنائی گئی ایس او پی پر عملدر آمد کرتی ہے، پولیس عوام کے بغیر نہیں چل سکتی ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ ہم ایک دوسرے کا چہرہ ہیں۔
😂
🙏
👍
😢
39