
Times Of Karachi
February 28, 2025 at 09:39 AM
خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ کے حقانیہ مدرسہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے بعد مدرسے کے اندر ہوا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے، ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں بھی پہنچ گئیں ہیں نوشہرہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
۔
😢
🙏
9