Times Of Karachi
Times Of Karachi
March 1, 2025 at 11:44 AM
سندھ ہائیکورٹ نےرمضان المبارک کاکورٹ شیڈول جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق رمضان المبارک میں مقدمات کی سماعت صبح 8 بجکر 30 منٹس پر شروع ہوگی، کمرہ عدالت میں ایک بجےتک کھلی سماعت اور آدھا گھنٹہ چیمبرورک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو مقدمات کی سماعت ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی، سندھ ہائیکورٹ کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپورخاص میں ہفتے کو فیصلے کا دن ہوگا۔

Comments