The Balochistan Post
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                February 27, 2025 at 11:01 AM
                               
                            
                        
                            کیچ: پاکستانی فورسز ایک شخص کی لاش لیویز کے حوالے کردی 
دی بلوچستان پوسٹ
بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کی لاش لیویز فورسز کے حوالے کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے عبدوئی میں پاکستانی فورسز نے ایک لاش لیویز کے حوالے کردی جس کو لیویز شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔
اسپتال میں لاش کی شناخت وفا ولد اللہ بخش سکنہ پنجگور پروم کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے جسم پہ گولیاں کے نشانات موجود ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔
بلوچستان میں آج ملنے والی یہ دوسری لاش ہے اس سے قبل مستونگ سے ایک نوجوان کی لاش ملی تھی جس کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔
- https://thebalochistanpost.com/2025/02/%da%a9%db%8c%da%86-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c-%d9%81%d9%88%d8%b1%d8%b3%d8%b2-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%b4%d8%ae%d8%b5-%da%a9%db%8c-%d9%84%d8%a7%d8%b4-%d9%84%db%8c%d9%88%db%8c-2/
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            😢
                                        
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                        
                                            😂
                                        
                                    
                                    
                                        22