اعزاز العلوم،،داعی شفیع اللہ
اعزاز العلوم،،داعی شفیع اللہ
February 18, 2025 at 02:00 PM
*خطبات حکیم الامت 32 جلدوں سے منتخب الہامی جواہرات* *جواهرات حكيم الامت ج۱/ص ۶۱* *غلوفی الدین* حضرت مولانا شاہ فضل الرحمن صاحب کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ حضرت میرا یہ کام کر دیجئے شاہ صاحب نے فورا حکم دیا کہ نکالو اس مشرک کو کہ یہ مجھ سے کہتا ہے کہ میرا کام کر دیجئے ارے کیا تیرا کام کر دینا میرے اختیار میں ہے۔ بس آج کل لوگ یوں سمجھ لیتے ہیں کہ یہ تسبیح چلانے والے خدا تعالیٰ کے رشتہ دار ہو گئے کہ جو کہہ دیں گے ضرور ہو جائے گا۔ خدا تعالی فرماتے ہیں *یأهْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغُلُوا فِي دِينِكُمُ* اے اہل کتاب دین میں غلومت کرو۔ اس میں غلو فی الدین سے منع فرمایا گیا ہے پس گو حضرات اولیاء کی تعظیم ضروری ہے اور دین میں داخل ہے مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ ان کی ایسی تعظیم کی جائے کہ خدا تعالیٰ کی توہین ہونے لگے اور شرک لازم آجائے۔ دیکھو اگر کوئی حاکم کے پاس جا کر سر رشتہ دار کو بھی سلام کرلے تو اس کا مضائقہ نہیں لیکن اگر اس سے وہ باتیں کہنے لگے جو حاکم سے کہنا چاہیں مثلاً یوں کہے کہ سر رشتہ دار صاحب بس سارا معاملہ آپ ہی کے ہاتھ میں ہے آپ جو چاہیں کر سکتے ہیں اور اس کی ویسی ہی تعظیم کرنے لگے جیسے حاکم کی کی جاتی ہے تو کیا حاکم اس سے خوش ہوگا یقیناً حاکم اس شخص کو دربار سے نکال دے گا اور یقیناً سر رشتہ دار بھی ایسی تعظیم گوارا نہیں کر سکتا اور جو گوارا کرے گا تو وہ بھی دربار سے نکالا جائے گا۔ (تفصیل الدین ج۳) [ https://chat.whatsapp.com/IBtnVJ0ewsdCu85shD5RSfملفوظات حکیم الامت مجد دالملت حضرت مولانامحمداشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ بیکار وقت کھونے کی مذمت ارشادفرمایا کہ بیکار وقت کا کھونا نہایت برا ہے۔ اگر کچھ بھی کام نہ ہو انسان گھر کے کام میں لگ جاۓ ۔ گھر کے کام میں لگنے سے دل بھی بہلتا ہے اور عبادت بھی ہے۔ یہ مجمعوں میں بیٹھنا خطرہ سے خالی نہیں ۔کسی کی حکایت کسی کی شکایت اور بعض دفعہ غیبت تک نوبت آ جاتی ہے۔اس سے اجتناب کی ضرورت ہے۔ ( ارشادات حکیم الامت صفحہ ۳۸۷) ترک گناہ سے موت میں آسانی ارشادفرمایا کہ ایک مضمون عجیب وغریب نظر سے گزرا کہ گناہ کم کرو یعنی نہ کرو موت آسان ہو جاۓ گی اور کسی سے قرض مت لو ، دنیا میں آزاد رہ کر زندگی بسر ہوگی۔ ترک ذنوب ( گناہ چھوڑ نے ) میں یہ خاصہ ہے کہ موت کے وقت آسانی ہوتی ہے کیونکہ مرنے کے وقت آسانی نصیب ہوگی جس سے موت سہل ہو جاۓ گی ۔ ( ارشادات حکیم الامت صفحه ۴۹۴)

Comments