ڈاکٹر اقبال خان کاکڑ
February 26, 2025 at 04:12 AM
*کالج کی زندگی تناؤ یا سٹریس سے بھری ہوتی ہے.*
شروع سے لیکر فائنل تک بہت سارے سٹریسرز (تناؤ کی وجوہات) ساتھ ساتھ
چلتی ہیں.
معاشی طور پر گھر پر منحصر ہونا
ایک الگ سٹریس ہے.
کالج ہاسٹل میں کمرہ ملنا مشکل ہوتا ہے
باہر رہنا معاشی حالات اجازت نہیں دیتا.
ہاسٹل کے کھانے، کھانے کے قابل نہیں ہوتے باہر ہوٹل میں کھانا ہر کسی کی بس کی بات نہیں.
مسلسل کالج کے اسیسمنٹ، سٹیجز،
پریکٹیکل اور ہر سال امتحانات کے ساتھ ساتھ کچھ ٹیچرز کے رویے تناؤ کو انتہا تک پہنچا دیتے ہیں.
سٹوڈنٹس کے اختلافات، آپس میں
رنجشیں اور سیاسی دباؤ دماغ کا دہی بنا دیتے ہیں
سیکھنے اور پڑھنے میں مشکلات ، خود اعتمادی کی کمی اور اچھے مارکس کی
دوڑ میں کچھ لوگ اپنی فیلڈ سے تناؤ کی وجہ سے نفرت کرنے لگتے ہیں.
فیل ہونے پر کوئی نفسیاتی سپورٹ نہ
ہونے کی وجہ سے لوگ خودکشی جیسے
عمل کی سوچ یا کرنے تک پہنچ جاتے ہیں.
سٹریس منیجمنٹ، ٹایم منیجمنٹ اور
سٹڈی منیجمنٹ کے کونسلنگ اور کلاسز نہ ہونے کی وجہ کئی طالب-علم تناؤ کو برداشت نہیں کرسکتے.
بہت سارے سٹوڈنٹس تناؤ کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں
کالج میں روز ہڑتال، بے وقت امتحانات اور ایڈمن کے رویہ بھی تناؤ سے خالی نہیں.
ایسے اور بھی بہت سارے تناؤ کی
وجوہات موجود ہیں جسے طالب-علم
سامنا کرتے ہیں.
*یہ تمام مسائل کالج کے طلباء کے لیے بہت بڑا چیلنج ہیں یہ ضروری ہے کہ کالج انتظامیہ اور اساتذہ ان مسائل کو سمجھیں اور طلباء کی مدد کریں۔*
*#تجاویز*
کالجوں میں طلباء کے لیے نفسیاتی
مشاورت کی سہولیات ہونی چاہئیں.
طلباء کو تناؤ یا سٹریس سے نمٹنے کے لیے سٹریس اور ٹایم منیجمنٹ سکھانیں چاہئیں۔
طلباء کے لیے گیمز اور تفریحی سرگرمیوں
کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔
اساتذہ کو طلباء کے ساتھ دوستانہ
اور معاون رویہ رکھنا چاہیے۔
*#آخری_بات*
*اگر آپ کالج کا سٹوڈنٹ ہے اور کسی بھی قسم کے تناؤ یا نفسیاتی مسئلہ سے گزر رہے ہیں تو بلا جھجک آپ ہماری مدد لے سکتے ہیں.*
ڈاکٹر اقبال خان کاکڑ
شعبہ نفسیات
*بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ*
(صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک)
سلیم میڈیکل کمپلیکس
*ٹایم فارمیسی*
(شام 5 سے رات 9 بجے)
*Appointment* and
Whatsapp contact
0313 0107862
👍
❤️
9