مرکزی انجمن تاجران ٹوبہ ٹیک سنگھ
February 13, 2025 at 05:25 AM
خدمت خلق خالص اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے راستہ
جب آپ اللہ کو راضی رکھنا شروع کر دیتے ہیں
تو اس وقت بہت سے لوگ آپ سے ناراض ہو جاتے ہیں وجہ مفادات کا ٹکراؤ کیونکہ کہ اخلاص سے کی گئی کوششیں مخلوق خدا کی بہتری کا موجب بنتی ہیں وہاں چند افراد کے دنیاوی مفادات کو نقصان بھی پہنچاتی ہیں
اس حالت میں پھر یہ لوگ ناراضگی میں اپنے مفادات کے حصول میں ناکامی سے پریشان ہو کے آپ کے بارے میں بہت سی باتیں کہہ جاتے ہیں جن سے آپ کا دل دکھتا ہے
اور آپ نیکی سے ایک قدم پیچھے ہٹ جاتے ہیں کیونکہ آپ دکھی ہو جاتے ہیں
جبکہ ایسی صورتحال میں آپ کو یہ خود کو یاد دلانا ہے
کہ جو نیکی آپ کر رہے ہیں کسی کو راضی کرنے کے لیے نہیں کر رہے
آپ کو یہ سوچنا ہے کہ وہ مقصد جس کے لیے آپ اچھائی کر رہے ہیں وہ ان لوگوں کی تلخ باتوں سے بہت بڑا ہے
اور اس کا اجر بہت میٹھا ہے
لوگ تو ہمیشہ کچھ نہ کچھ کہتے رہیں گے اس کا مطلب یہ تھوڑی کہ ہم انکی باتوں کو دل سے لگا کر اللہ کو بھول جائیں
مت دھیان دیں کہ کوئی آپ کے بارے میں کیا کہہ رہا ہے اللہ آپ کو دیکھ بھی رہا ہے انہیں بھی
دیکھ رہا ہے
بس آپ کے اتنے اطمینان کے لیے یہ کافی ہونا چاہیے