🧐Mudassar Nawab Official🤨 #Detective#SocialReporter #CrimeReporter #Socialactivist #News #Journalist
February 27, 2025 at 07:17 AM
ٹیکرز
*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسداد کرائم جائزہ اجلاس،*
آئی جی پنجاب نے ملتان اور ساہیوال ریجنز میں کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی او ملتان کیپٹن (ر)سہیل چوہدری، آر پی او ساہیوال محبوب رشید، متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت،
آئی جی پنجاب کا دونوں ریجنز میں تکمیل چالان، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کی شرح پر عدم اطمینان کا اظہار،
سنگین جرائم کے عادی مجرمان کو اشتہاری کیٹیگری میں شامل کرکے گرفتاری یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
ایف آئی آرز رجسٹریشن، تفتیش اور چالاننگ تک ٹائم لائن اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب
بلائنڈ مرڈر، ڈکیتی قتل و ریپ، اغوا برائے تاوان، خواتین اور بچوں کے اغوا کے کیسز پر فوکس کریں، آئی جی پنجاب
خواتین سے زیادتی کے کیسز کی انوسٹی گیشن ایس ایس او آئی یو (SSOIU) کا ماہر افسر کرے، آئی جی پنجاب
اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت گنہگار مجرمان کا ڈیٹا رجسٹر کرکے مسلسل مانیٹرنگ کریں، ڈاکٹر عثمان انور
آر پی اوز ڈی پی اوز انویسٹی گیشن افسران کے ساتھ بیٹھیں، اشتہاریوں کی گرفتاری کی ٹاسک لسٹ تشکیل دے کر فالو اپ لیں، آئی جی پنجاب
ورچوئل وویمن پولیس سٹیشنز، 1787 اور دیگر کمپلینٹ پورٹلز پر شکایات کے ازالے کی خود مانیٹرنگ کریں، آئی جی پنجاب
نقب زنی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز خود جائے وقوعہ پر پہنچیں، آئی جی پنجاب
موٹر سائیکل عام شہری کی سواری، چوری شدہ موٹر سائیکلز کی ریکوری کی شرح بڑھانے کے اقدامات کریں، آئی جی پنجاب
خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لئے وزیر اعلی پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹ ورچوئل وویمن پولیس سٹیشنز کی کارکردگی شاندار ہے، آئی جی پنجاب
آر پی اوز، ڈی پی اوز داد رسی کے لئے 1787 کمپلینٹ سنٹر پر مدعیان اور سائلین سے خود رابطہ کریں، ڈاکٹر عثمان انور
کمیونٹی پولیسنگ بڑھائیں، عوامی نمائندوں سے روابط مزید بہتر بنائیں، آئی جی پنجاب
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، اے آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی مانیٹرنگ اجلاس میں موجود تھے، ترجمان پنجاب پولیس
https://whatsapp.com/channel/0029VaCcQLkChq6HqaEUYM0q