
🧐Mudassar Nawab Official🤨 #Detective#SocialReporter #CrimeReporter #Socialactivist #News #Journalist
February 27, 2025 at 11:47 AM
انڈونیشیا: ہم جنس پسند مردوں کو سرعام کوڑے مارے گئے
انڈونیشیا کے دو نوجوان مردوں کو جنسی تعلقات رکھنے کے جرم میں جمعرات کو سرعام کوڑے مارے گئے۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس کی مذمت کرتے ہوئے انڈونیشیا حکومت سے اس عمل کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر وہاں نہ صرف درجنوں افراد بلکہ ان دونوں مردوں کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔ ایک کو 77 کوڑے مارے گئے جبکہ دوسرے کو جنسی سرگرمیوں کے لیے جگہ فراہم کرنے پر 82 کوڑے لگے۔
اس کے بعد ان دونوں لڑکوں کو اپنے اپنے گھر بھیج دیا گیا۔
آچے میں شریعت نافذ کرنے والے ادارے کی خاتون سربراہ روزلینا اے جلیل نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’’ان کے جنسی تعلقات ثابت ہونے کے بعد انہیں کوڑے مارے گئے۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ان دونوں ملزمان کو مقامی افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
دریں اثنا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر مونٹس فیرر نے ایک بیان میں کہا، ’’کوڑے مارنا امتیازی سلوک کا ایک خوفناک عمل ہے۔ بالغوں کے درمیان رضامندی کے ساتھ جنسی تعلقات کو کبھی بھی مجرمانہ قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔‘‘
انہوں نے انڈونیشیا کی مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ کوڑے مارنے سے متعلق قوانین کو منسوخ کرنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaCcQLkChq6HqaEUYM0q