🧐Mudassar Nawab Official🤨 #Detective#SocialReporter #CrimeReporter #Socialactivist #News #Journalist
🧐Mudassar Nawab Official🤨 #Detective#SocialReporter #CrimeReporter #Socialactivist #News #Journalist
February 27, 2025 at 12:56 PM
رومانیہ میں انسانی اسمگلنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ سفری پابندی ہٹائے جانے کے بعد امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ ان دونوں بھائیوں پر خواتین کا جنسی استحصال کرنے کے لیے جرائم پیشہ گروہ بنانے کا بھی الزام ہے۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان پرجوش حامی بھائیوں کو کن حالات میں رومانیہ چھوڑنے کی اجازت دی گئی؟ رومانیہ کی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فیصلہ استغاثہ کی صوابدید پر ہے۔ رومانیہ کی اینٹی آرگنائزڈ کرائم ایجنسی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ استغاثہ نے ’’مدعا علیہان کو رومانیہ چھوڑنے سے روکنے کی ذمہ داری میں ترمیم کرنے کی درخواست کو منظور کر لیا‘‘ لیکن عدالتی کنٹرول کے اقدامات اپنی جگہ برقرار ہیں۔ تاہم اس ایجنسی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ درخواست کس نے کی تھی؟ امریکی اور برطانوی دوہری شہریتوں کے حامل 38 سالہ اینڈریو ٹیٹ اور 36 سالہ ٹرسٹن ٹیٹ کو 2022 کے آخر میں رومانیہ کے دارالحکومت کے قریب سے دو مقامی خواتین کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ رومانیہ کے استغاثہ نے گزشتہ سال ان چاروں پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کی تھی۔ اپریل میں، بخارسٹ ٹربیونل نے فیصلہ دیا کہ مقدمے کی سماعت شروع ہو سکتی ہے لیکن تاریخ مقرر نہیں کی۔ چاروں ملزمان نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaCcQLkChq6HqaEUYM0q

Comments