دلچسپ و عجیب تاریخ
دلچسپ و عجیب تاریخ
February 17, 2025 at 02:06 PM
‏ہُدہُد وہ واحد پرندہ ہے جو زندگی میں صرف ایک بار شادی کرتا ہے اور اپنے جیون ساتھی کی وفات کے بعد اکیلے ہی زندگی گزارتا ہے۔ یہ اپنی مادہ مہر کو کھانے کی کوئی چیز پیش کرتا ہے۔ اگر وہ اسے کھا لےتو اس کا مطلب یے کہ وہ شادی کے لیے راضی ہے۔ پھر نر اس مادہ کو اپنے گھونسلے کی طرف لے کر جاتا ہے جو اس نے اکثر اوقات کسی درخت میں سوراخ کرکے کھو میں بنایا ہوتا ے۔ اگر اس کو پسند آ جائے تو دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جاتے ہیں۔ مادہ ہمیشہ ہر موسم میں عموماً چھ سے آٹھ انڈے دیتی ہے اور بچے پیدا ہونے کے بعد دونوں باری باری خوراک کا بندوست کرتے ہیں۔۔ عجیب بات یہ ہے کہ دونوں میں سے کسی کو خوراک کی چیز مل جائے تو وہ اسے اکیلے نہیں کھاتے۔ بلکہ دونوں اکھٹے ہونے کے بعد ہی اسے کھا تے ہیں۔ ہُڈہُد کی چھٹی حِس یا نگاہ اتنی تیز ہوتی ہے کہ وہ زمین کے اوپر سے ہی زیرِپانی کو محسوس کر لیتا ہے اسی وجہ سے حضرت سلیمان علیہ السلام اس سے زیر زمین پانی ڈھونڈنے کا کام لیتے تھے۔ ہُدہُد ہزاروں میل کا سفر بغیر رکے طے کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ اسی وجہ سے حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس کے ذریعے دوسرے ملک ملکہ بلقیس کو خط لکھ کر بھیجا تھا۔ ہُدہُد کی ازدواجی زندگی آج کے دور کی انسانوں کے لیے ایک مثال ہے۔۔
❤️ 👍 13

Comments