دلچسپ و عجیب تاریخ
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                February 17, 2025 at 04:22 PM
                               
                            
                        
                            14 سالہ فرار کا اختتام: تھائی لینڈ میں سابق یاکوزا سربراہ گرفتار!
جاپان کی بدنام یاکوزا مافیا کے سابق سربراہ شجی ہارو شیرائی (عمر 72 سال) کو 14 سالہ فرار کے بعد بالآخر گرفتار کر لیا گیا!
یہ سب ایک تصویر کی وجہ سے ہوا، جو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
کیسے پکڑا گیا؟
شیرائی تھائی لینڈ میں شطرنج جیسا کھیل "داما" کھیل رہا تھا،
جب کسی نے اس کی تصویر لی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
تصویر میں اس کے بدن پر مخصوص یاکوزا کے نشانات (ٹیٹو) اور کٹا ہوا چھوٹا انگلی واضح نظر آ رہا تھا،
جو یاکوزا مافیا کے افراد کی پہچان سمجھے جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا نے کیسے گرفتاری میں مدد دی؟
تصویر 10,000 سے زیادہ بار شیئر ہوئی، اور یہ جاپانی پولیس تک پہنچ گئی۔
جاپانی حکام نے تھائی لینڈ کی پولیس کو آگاہ کیا،
اور پھر شیرائی کو ایک مارکیٹ سے گرفتار کر لیا گیا، جہاں وہ بے فکری سے گھوم رہا تھا!
14 سالہ طویل فرار کا اختتام!
ایک لمحے میں جو سکون تھا، وہ خوف میں بدل گیا، اور یاکوزا کا یہ سابق سربراہ قانون کے شکنجے میں آ گیا!
یہ جرائم کی دنیا کے طویل ترین فرار میں سے ایک کا خاتمہ تھا!
حیرت انگیز حقائق اور دلچسپ معلومات کے لیے ہمارے ساتھ رہیے!
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                        
                                            😂
                                        
                                    
                                    
                                        9