
دلچسپ و عجیب تاریخ
February 18, 2025 at 07:40 PM
یہ دوسری صدی عیسوی کے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے سرحدی علاقے کا منظر ہے انگلینڈ پر رومن حکومت قائم ہے لیکن شمال (اسکاٹ لینڈ) کے Picts قبائل کے حملوں سے تنگ آ کر رومن بادشاہ Hadrian نے رومن بارڈر اور Picts قبائل کے علاقوں کے درمیان ایک دیوار بنانے کا حکم دیا تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ Picts قبائل اپنے روایتی War Wagons پر سوار دیوار کے ساتھ موجود رومن چوکی پر حملہ کر رہے ہیں لمبے عرصے تک انگلینڈ پر حکومت کرنے کے بعد رومیوں نے سوچا کہ ان علاقوں میں نظم و نسق Maintain رکھنے کیلئے جانی اور مالی نقصان زیادہ ہو رہا ہے فائدہ کم اس کے علاوہ انہیں یورپ میں جرمن قبائل کی طرف سے سخت فوجی چیلنج درپیش تھا اس لئے رومی جو کہ 43 عیسوی میں انگلینڈ میں پہلی دفعہ داخل ہوئے تھے لمبے عرصہ بعد 410 عیسوی میں انہوں نے انگلینڈ سے فوجیں نکال لیں اور انگلینڈ اگلے چار پانچ سو سال تک انتہائی Dark Age میں داخل ہو گیا جس کا کوئی Written Record موجود نہیں حتی کہ جب 793 ء میں وائکنگز نے انگلینڈ میں اپنا پہلا Raid کیا تو وہاں سے دوبارہ تاریخی ریکارڈز محفوظ ہونا شروع ہوئے مزے کی بات یہ ہے کہ جس زمانے میں انگلینڈ تاریک ترین دور سے گزر رہا تھا اسی دور میں مشرق میں اسلامی تہذیب و تمدن سائنس فوجی طاقت اپنے عروج پر تھی ۔
History of Wars and Peace
❤️
👍
5