
Al Qudus Lana Official 🇸🇩🇵🇰 القدس لنا
March 1, 2025 at 11:21 AM
*🛑 شیخ عثمان الخمیس کے بیان پر ایک جائزہ*
*اللہ کے راستے میں اپنی جانیں قربان کرنے والے، وہ مردانِ حق جو امت کے بہترین لوگ ہیں، ان پر گمراہی کا الزام لگانا بذاتِ خود ایک گمراہی ہے۔* جو لوگ اپنی جانیں اقصیٰ کے دفاع میں، امت کے وقار کی بحالی میں، اور زمین پر عدل کے قیام کے لیے قربان کر رہے ہیں، ان پر گمراہی کا لیبل لگانے سے پہلے علمائے امت کو ان سوالات کے جواب ضرور دینے چاہئے تاکہ *ہم گمراہی* کا شکار ہونے سے بچ سکیں:
📌 کیا اقصیٰ کے دفاع میں کسی مسلم ملک نے عملی اقدامات کیے؟
📌 کیا کسی نے فلسـ.ـطینی اسیر بہنوں کی رہائی کے لیے کچھ کیا؟
📌 کیا کسی نے فلسـ.ـطینی قیدیوں کی زنجیریں توڑنے کے لئے کوئی کوشش کی؟
📌 وہی علماء! *جو آج حمـ.ـاس کو "منحرف جماعت"* قرار دے رہے ہیں، اس وقت کہاں تھے جب *مسجد اقصیٰ کی حرمت پامال کی جا رہی تھی؟ جب وہاں کی مرابطہ ماؤں بہنوں کو ظالموں نے زدوکوب کیا، ان کی چادریں چھینیں، انہیں مسجد کے صحن میں گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا— تب یہ "دیانت دار" آوازیں کیوں خاموش تھیں؟*
🟢 `حمـ.ـاس کی قربانی اور امت کی بے حسی`
جب سب نے مسجد الاقصیٰ سے منہ موڑ لیا، تو حمـ.ـاس اور اہل فلسـ.ـطین نے اپنے کندھوں پر اس کے دفاع کی ذمہ داری اٹھائی۔ حمـ.ـاس نے تمام مسلم ممالک خصوصاً عرب ممالک سے مدد مانگی مگر کسی نے دست تعاون دراز نہ کیا بلکہ الٹا عرب حکومتوں نے ان کے قائدین کو دہشتـ.ـگرد قرار دے کر جیلوں میں ڈال دیا اور ان پر پابندیاں عائد کر دیں۔ اور آخری آپشن کے طور حمـ.ـاس نے ایران کا سیاسی کسی حد تک عسـ.ـکری تعاون قبول کیا— بغیر اپنے اصولوں، عقائد اور نظریات پر کوئی سمجھوتہ کیے، اور بغیر ایران کے مفادات کے تحفظ کی کوئی قیمت چکائے۔۔!
دوسری طرف، وہی عرب ممالک جنہوں نے دفاع القدس کے لئے امت کے اس بہترین گروہ کو تنہا چھوڑ دیا، وہ امریکا، روس، اور حتیٰ کہ اسرائیـ.ـل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے، ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں— مگر اس پر کوئی اعتراض، کوئی فتویٰ، کوئی مذمت نہیں!
*📌حمـ.ـاس کا غیرشروط مدد قبول کرنا ناقابل معافی جرم"، مگر عرب ممالک کا صیـ.ـہونیوں کی گود میں بیٹھنا "سیاسی بصیرت"؟*
📌 *حمـ.ـاس کا جہـ.ـاد "انحراف"، مگر اقصیٰ کے غاصبـ.ـوں کی حمایت "اصول پرستی"*
*علمائے امت کا یہ دوہرا معیار کیوں؟؟*
🟢 `شیخ عثمان الخمیس کا بیان اور صیہـ.ـونی بیانیہ`
شیخ عثمان الخمیس کا بیان بعینہٖ وہی منطق پیش کرتا ہے جو صیہـ.ـونی دشمـ.ـن استعمال کرتا ہے۔ *صیہـ.ـونی فلسطینـ.ـیوں کا قـ.ـتل عام کریں تو کوئی اعتراض نہیں، لیکن اگر فلسطیـ.ـنی جواب دیں تو یہ "بے فائدہ جـ.ـنگ" ؟ یہی بیمار سوچ اندلس کو کھا گئی، بغداد کے زوال کا سبب بنی، یہی سوچ آج امت کو بے بس کر رہی ہے!*
شیخ نے حمـ.ـاس کو "منحرف جماعت" قرار دے کر براہِ راست اسرائیـ.ـلی پروپیگنڈے کو تقویت دی ہے— وہی اسرائیـ.ـل جو فلسطینـ.ـیوں کی نسـ.ـل کشی کا مرتکب ہے ہے، ان کے خاندان ، گھروں کو مٹی میں دفن کر رہا ہے، ان کی زمین پر مکمل قبضہ جمانے کے درپے ہے۔ایسے میں شیخ عثمان جیسے علماء اپنے لفظوں سے قابـ.ـض دشـ.ـمن کو مزاحمـ.ـت اور فلسطینـ.ـی عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کے لئے دلیل فراہم کرنے کی کوشش میں ہے۔
🟢 `کیا جہـ.ـاد انحراف ہے؟`
جب پوری امت نے پیٹھ پھیر لی، فرض سے دستبردار ہو گئی، تو حمـ.ـاس نے القدس کے دفاع کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھائی۔
یہ کیسا انحراف ہے کہ حمـ.ـاس کے مجاہـ.ـدین کی پوری کی پوری بٹالینز حافظِ قرآن ہیں، اور امت کے علماء و ربانی رہنماؤں کی قیادت میں جہـ.ـاد اور نصرت کے فرض کو پورا کر رہے ہیں؟ وہی علماء و مجاہـ.ـدین جنہوں نے اپنی جانیں قربان کیں، اپنی آزادی کی قیمت چکائی، ظالموں کی جیلوں میں سڑتے رہے، اور ہر دور میں باطل کے خلاف ڈٹے رہے— جبکہ دوسری طرف وہ لوگ تھے، جو اس فرض سے منہ موڑ کر محروم رہے۔
🟢 `حمـ.ـاس امت کی نیابت کر رہی ہے۔`
جب مسلم حکومتوں اور افواج نے اقصیٰ کے دفاع سے انحراف کیا، تب حمـ.ـاس نے دفاع القدس کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھائی۔ وہ امت کی طرف سے نیابت کر رہی ہے، اور اس کا جہـ.ـاد امت کے شرف اور فرض کی ادائیگی ہے۔
`جہـ.ـاد سے فرار، بزدلی ہے— علمی دلیل نہیں`
جو لوگ جہـ.ـاد کے شرف سے محروم ہوتے ہیں، وہ اپنی محرومی کو جواز دینے کے لیے خودساختہ دلائل گھڑتے ہیں، جو علم و فہم کے پردے میں لپٹے ہوتے ہیں، مگر درحقیقت یہ میدانِ جہـ.ـاد سے فرار اور بزدلی کی شرعی توجیہات گھڑنے کی ایک ناکام کوشش ہوتی ہے۔
🟢 `امت کے بہترین مردانِ حق کیا طعن و تشنیع کے مستحق ہیں؟`
یہ مجاہـ.ـدین، جو قرآن کے حافظ ہیں، جو اپنی جانیں اقصیٰ کے دفاع میں قربان کر رہے ہیں، جو امت کی نیابت کر رہے ہیں— کیا یہ وہی لوگ ہیں جن پر طعنہ زنی کی جا رہی ہے؟ کیا ان کا جرم یہ ہے کہ وہ اپنی جانیں دے کر امت کی عزت اور قبل اؤل کی حرمت کی حفاظت کر رہے ہیں؟
*یہ وقت گمراہ کن بیانیوں کی ترویج کا نہیں بلکہ امت کو متحد کرنے کا ہے۔ اگر اس قحط الرجال میں بھی امت کے یہ بہترین مردانِ حق طعن و تشنیع کے مستحق ٹھہریں، تو پھر وفاداری اور قربانی کی قدریں مٹ جائیں گی۔ امت پر لازم ہے کہ وہ ان کی قدردانی کرے، ان پر اٹھنے والے ہر تیر کے آگے اپنے سینوں کی ڈھال کھڑی کرے، اور اپنے حقیقی محسنوں کا ساتھ دینے میں کوئی تردد نہ کرے!*
> ✍🏻 #المقدسی
🎤Al Qudus Lana 🇵🇸🇵🇰
Channel Link
https://whatsapp.com/channel/0029Vb6cZB2CcW4p3dOBc02n
❤️
3