NJ News Official
NJ News Official
February 27, 2025 at 04:43 PM
قتل تو شاہ رخ جتوئی نے بھی کیا تھا اور طاقت کے زعم ہی میں کیا تھا مگر اس قتل کا محرک حادثاتی تھا مگر اسکے باوجود اس پورے عرصے میں شاہ رخ جتوئی کے باپ کو ہم نے کہیں بھی اپنے بیٹے کو ہیرو بناتے اسکے لئیے دلائل گھڑتے اور صفائیاں دیتے نہیں دیکھا (عدالت میں کیس بھی لڑا دیت بھی دی ) مگر ارمغان قریشی کا باپ تو نیکسٹ لیول پہ کھڑا ہے اور تو اور ایک جگہ وہ جاھل کہہ رہا ہے میرے بیٹے کی دولت سے لوگ حسد کرتے ہیں جبھی اسے پھنسایا ہے ارمغان نے اپنی حفاظت کیلئے سو گارڈز رکھے تھے اتنے تو وڈیرے کے بیٹے شاہ رخ جتوئی کے نہ تھے ، ارمغان کا باپ ہی نہیں مصطفی عامر (جو کہ ناحق قتل ہوا ) کی والدہ بھی کہتی ہیں اچھا لڑکا تھا بس جوانی والی " مستی " کچھ تھی گند بانٹتے اشرافیہ کے بچے جن میں ساجد حسن کے بیٹے کا نام تو سامنے آگیا اور پیپلز پارٹی و ایم کیو ایم کے شہری وڈیروں اور اعلی افسران کے بیٹوں کے نام ابھی آنے ہیں مگر دیکھیں کہ کیسے میڈیا کا سہارا لیکر اپنے جرائم پیشہ بچوں کو نیکوکار ثابت کیا جارہا ہے شاہ رخ جتوئی شاید اس لئیے زیادہ بدنام ہوا کہ اسکے نام کے آگے جتوئی تھا قاتل شاہ رخ جتوئی بھی تھا ارمغان قریشی بھی ، مگر فرق یہ ھیکہ ارمغان نے اپنے دوست کو منصوبہ بندی سے تڑپا تڑپا کر فلمی انداز میں نہ صرف زندہ جلایا بلکہ بعض اطلاعات کیمطابق اسکا خاص عضو بھی کاٹ پھینکا تھا ارمغان کے آگے جتوئی چانڈیو یا کھوڑو لگا ہوتا تو شاید مرکزی و سماجی میڈیا کے مخصوص اذھان بہت بڑھ چڑھ کر اسکے خلاف مہم چلاتے ، یہ رویہ بہرحال توجہ اور مطالعے کا متقاضی ہے. فیض اللہ خان https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P

Comments