
NJ News Official
3.8K subscribers
About NJ News Official
*۔۔۔تیز ترین خبروں تبصروں اور دنیا بھر کی معلومات کے لیے ہمارا چینل فالو کریں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔۔۔* Follow the NJ News Official channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*سورج قہر برسانے لگا، بہاولپور میں سخت گرمی سے نڈھال ہو کر 3 افراد جاں بحق* بہاولپور: سورج قہر برسانے لگا، بہاولپور شہر میں سخت گرمی سے نڈھال ہوکر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں باقرپور کا 60 سالہ محمد نواز شامل ہے۔ مجید آباد کالونی ملتان اور لاری اڈہ کے قریب 2 نامعلوم افراد سخت گرمی کا شکار ہوکر دم توڑ گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی لاشیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P

*🛑 دنیا کی ہر چیز بہانے سے ملتوی کی جاسکتی ہے لیکن تقدیر اور موت نہیں* *ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، تمام 242 مسافر ہلاک* *بھارتی طیارے کے مسافر جل کر راکھ ہو گئے* *قیامت کا منظر، حادثے کی جگہ پر اٹھتا سیاہ دھواں، جلتی ہوئی لاشیں، چیختے بلکتے زخمی، ماں کی گود میں بچہ بےجان، باپ کا ہاتھ اپنے بیٹے کی لاش پر بےجان پڑا تھا، لوگ دوڑ رہے تھے، کسی کی آنکھوں میں حیرانی، کسی کے چہرے پر صرف درد، مگر موت سے فرار ممکن نہیں ہے* *اللہ تعالیٰ ایسی اموات و حوادث سے اپنی پناہ نصیب فرمائے ۔ آمین ثم آمین یارب العالمین* https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P

بچ جانے والے واحد خوش قسمت مسافر وشواس کمار نے کیا دیکھا؟ انڈیا میں جمعرات کو ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ بی جے میڈیکل کالج کے میس پر اس وقت گرا جب میڈیکل کے طلبہ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔ ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارے میں سوار 242 مسافر و عملہ جان سے چلا گیا ہے۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وشواس کمار نامی ایک مسافر معجزانہ طور پر اس کریش میں بچ نکلے ہیں۔ یہ اب تک اس مسافر طیارے میں بچنے والے واحد خوش قسمت مسافر ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق احمد آباد کے سول ہسپتال کے جنرل وارڈ میں ایک بستر پر 40 سالہ وشواس کمار رمیش لیٹے تھے جنہوں نے بتایا کہ وہ اس مہلک حادثے میں بچ گئے ہیں۔ وشواس کمار نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا 'ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد ایک زوردار آواز آئی اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ سب کچھ اتنی تیزی سے ہوا کہ کسی کو سمجھ نہیں آیا' وشواس کمار ایک برطانوی شہری ہیں۔ وہ اپنے خاندان سے ملنے کے لیے چند دنوں کے لیے انڈیا آئے تھے اور اپنے بھائی، اجے کمار رمیش کے ساتھ برطانیہ واپس جا رہے تھے۔ وشواس کے پاس ابھی بھی ان کا بورڈنگ پاس تھا۔ انہوں نے مزید بتایا 'جب میں اٹھا، میرے ارد گرد لاشیں تھیں۔ میں خوفزدہ تھا۔ میں کھڑا ہوا اور بھاگا۔ طیارے کے ٹکڑے میرے ارد گرد بکھرے ہوئے تھے۔ کسی نے مجھے پکڑا اور ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال لے آیا۔' وشواس نے کہا کہ وہ 20 سال سے لندن میں رہ رہے ہیں اور ان کی بیوی اور بچہ بھی لندن میں ہیں۔ ادیب یوسفزئی... *تیز ترین خبروں تبصروں اور دنیا بھر کی معلومات کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجئے...* *https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P*


*Goodbye India* *یہ دونوں نوجوان برطانیہ کے تھے ۔ جہاز پر سوار ہونے سے پہلے یہ ویڈیو پوسٹ کی۔ اور پھر ہمیشہ کے لئے پرواز کر گئے۔ زندگی کتنی ناپائیدار چیز ہے 😢😢* https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P

پنجاب پولیس رحیم یارکی بڑی کامیابی، کچہ ایریا کے دو خطرناک ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے حکومت پنجاب نے ڈاکو شبیر لٹھانی کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، ترجمان پنجاب پولیس ہتھیار ڈالنے والوں میں ڈاکو شبیر لٹھانی اور رستم لٹھانی شامل، ترجمان پنجاب پولیس... https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P


حادثہ کا شکار ہونے والے بدقسمت بھارتی مسافر طیارے کی ٹیک آف سے لیکر کریش ہونے تک کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول حادثہ کا شکار ہونے والے بدقسمت مسافر طیارہ میں عملے کے 12 افراد سمیت 242 مسافر کی اموات ہوئی... https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P

*احمد آباد طیارہ حادثہ، وزیراعظم مودی اور بھارتی عوام سے ہمدردی ہے، نواز شریف* سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تعزیتی پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے کہا کہ احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارہ کریش میں بیش قیمت جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا نقصان سرحدوں سے بالاترہے اور ہمیں اپنی مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P

*کیا یہ لوگ محنت کش کا 37 ہزار روپے میں بجٹ بنا کر دکھائیں گے؟* *عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ کی بھاری بھر کم تنخواہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔۔۔* *اس پوسٹ کو جتنا زیادہ ہوسکے، ری ایکٹ کرکے آگے شیئر ضرور کیجئے* اسلام آباد: ریاست کے تین اہم ستونوں کے ارکان و افسران کی تنخواہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ تین ریاستی ستونوں عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ میں کس کی کتنی تنخواہ ہے، اس حوالے سے تفصیلات میڈیا کو موصول ہو گئیں، جس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی گراس سیلری 28 لاکھ 15 ہزار 387 روپے ہے۔ اسی طرح سپریم کورٹ ججز کی گراس سیلری 27 لاکھ 47 ہزار361 روپے ہے ۔ جب کہ چیف جسٹس ہائی کورٹس کی گراس سیلری 26 لاکھ 53 ہزار 418 روپے اور ہائی کورٹس ججز کی کل تنخواہ 26 لاکھ 6 ہزار روپے ہے ۔ علاوہ ازیں وفاقی سیکرٹری کی گراس سیلری 8 لاکھ 18 ہزار ، چیف سیکرٹری کی سیلری 14 لاکھ1 ہزار روپے ہے۔ آئی جیز کی تنخواہ 10 لاکھ 45 ہزار روپے ہے۔ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کی گراس سیلری 7 لاکھ 5 ہزار روپے ہے جب کہ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 4 لاکھ 85 ہزار، بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی تنخواہ 4 لاکھ 40 ہزار روپے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کی تنخواہ 2 لاکھ 60 ہزار اور سندھ اسمبلی اراکین کی گراس سیلری ایک لاکھ 55 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان سمبلی کے اراکین کی تنخواہ 4 لاکھ 65 ہزار روپے ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P


*وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار* *شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت میں پیش آنے والا طیارہ حادثہ دلخراش سانحہ ہے* *وزیراعظم شہبازشریف نے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔* https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P

پاکستان کی تمام موٹرویز پر 15 جون سے بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیاں 25 فیصد کی بجائے 50 فیصد اضافی ٹال ٹیکس ادا کریں گی، موٹروے اتھارٹی... https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P