NJ News Official
NJ News Official
February 28, 2025 at 08:11 AM
*رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا، سپارکو کی اہم پیش گوئی* رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا، سپارکو نے چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ابولخبیر آزاد کی زیر صدارت آج شام پشاور میں منعقد ہوگا۔ چاند کی رویت کے لیے تمام زونل ہیڈکوارٹرز میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے، اسلام آباد میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق آج چاندنظر آنے کاامکان نہیں، پہلاروزہ اتوار کو ہوگا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ نیا چاند 28 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور اسی دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی جب کہ 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند نظر آنا مشکل ہوگا۔ ترجمان سپارکو کا مزید کہنا تھا کہ شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے اور عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔ تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P

Comments