
PTI NA-44 Dera Ismail Khan I (PK-111/PK-112/PK-113)
February 5, 2025 at 05:50 AM
*یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پیغام*
خیبرپختونخوا کے عوام اورصوبائی حکومت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہا ر کرتے ہیں، علی امین گنڈاپور
آزادی ،کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وزیر اعلی کے پی
آج کے دن ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، علی امین گنڈاپور
انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو چاہئے کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں، وزیر اعلی
عالمی برادری کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کے لئے اپنا کردار ادا کرے، وزیر اعلی کے پی
خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے ، اس کے بغیرخطے میں دیر پاامن کا قیام ممکن ہی نہیں، علی امین گنڈاپور
مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام جس طرح ایک طویل عرصے سے آزادی کے لیے جدو جہد کر رہےہیں اس کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی، وزیر اعلی کے پی
ہم حق آزادی کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی بہادری ، استقامت اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر اعلی کے پی
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، علی امین گنڈاپور
کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم بین الاقوامی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگرتنظیموں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، وزیر اعلی کے پی
بانی چئیرمین پی ٹی آئی تحریک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس طرح موثر اور توانا انداز میں کشمیر کا مسئلہ اُٹھایا، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، علی امین گنڈاپور
ہم بانی چئیرمین کے وژن کے مطابق آزادی کی اس جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعلی کے پی
❤️
2