The Diabetes Centre
The Diabetes Centre
March 1, 2025 at 01:42 PM
*پہلا دن* *اہل شوگر کے لیے رمضان کے پہلے دن کا پلان* رمضان کی پہلی سحری ہے تو اس کا اہتمام بھی ذرا اچھے انداز میں ہونا چاہیے لیکن چونکہ ہمیں شوگر کا مرض بھی ہے لہذا احتیاط بھی بہت ضروری ہے امید ہے کہ اپ نے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے اپنی دواؤں کو ایڈجسٹ کر لیا ہوگا اور اسی مشورے کے مطابق اپنی دوائیں لیں گے سحری کا ائیڈیا پیش خدمت ہے *پہلی سحری کا ائیڈیا* اپنی سحری میں ہم نے پروٹین کی مقدار کو زیادہ رکھنا ہے کمپلیکس کارب کی بھی تھوڑی مقدار ہونی چاہیے تاکہ ہماری توانائی برقرار رہے اور ساتھ ہی کچھ ایسے اجزاء جو ہمارے روزے کو گزارنے میں ہماری مدد کریں تو اج کی پہلی سحری میں ہم نے بنایا ہے دو انڈوں کا ایک مزیدار املیٹ جس میں سبزیوں کی مقدار بھی شامل کی گئی ہے جیسے مٹر شملہ مرچ ٹماٹر اور پیاز اس کے ساتھ ہی ہم نے لی ہے چھ انچ سائز کی ایک پتلی سی روٹی جس میں جو اور گندم کے اٹے کو ملا کر استعمال کیا گیا ہے گندم کا یہ اٹا ریفائن نہیں ہے بلکہ چوکر کے ساتھ ملا ہوا ہے فائبر کی مقدار کو بڑھانے کے لیے ہم نے اس میں ایک چمچہ اسبغول بھی شامل کر لیا ہے اس طرح یہ ہمیں دیر تک توانائی فراہم کرے گا اور خون میں شوگر کی سطح کو گرنے نہیں دے گا جس سے ہمارا روزہ اطمینان بخش طریقے سے گزرے گا اس کے ساتھ ہم نے ایک چھوٹا پیالہ دہی لیا ہے یہ دہی بازار کا نہیں ہے اس لیے کہ بازاری دہی میں چینی ملائی جاتی ہے اسے ہم نے اپنے گھر میں ہی تیار کیا ہے یہ ایک عمدہ پرو بائوٹکس ہے جو ہمارے معدے کی حفاظت کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہم نے لی ہے ایک کپ چائے جس میں دو چھوٹی الائچیاں شامل کی گئی ہیں اور یہ چائے چینی کے بغیر ہے چھوٹی الائچی کا قہوہ یا چائے پی لینے کی وجہ سے پیاس کی شدت میں کمی اتی ہے اور ہمیں پیاس محسوس نہیں ہوتی امید ہے کہ یہ پہلی سحری اپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی *پہلا دن گزارنے کا پلان* پہلے دن ہم یہ دعا پڑھیں گے *ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم* اے ہمارے رب ہماری عبادات قبول فرما بے شک تو جاننے اور سننے والا ہے روزے کے دوران میں کسی بھی طرح کی مشقت اور ایسے کام سے پرہیز کریں جس سے کہ تھکن یا توانائی میں کمی ائے نمازوں کا خصوصی طور پر اہتمام کریں اور اپنے فارغ وقت میں قران پڑھنے پر توجہ دیں اس رمضان یہ ارادہ کریں کہ قران کو تھوڑا تھوڑا ترجمے کے ساتھ پڑھا جائے گا تاکہ اپ کو اس کی صحیح اگاہی حاصل ہو *پہلی افطاری کا پلان* دن بھر روزہ گزارنے کے بعد ایک اچھی افطاری تو ہمارا بھی حق بنتا ہے لیکن ہمیں ایسے کھانوں سے اجتناب کرنا ہے جس سے کہ شوگر میں اسپائیک ائے یا شوگر کی مقدار ایک دم بڑھ جائے اس لیے ایک شاندار افطاری کا ائیڈیا پیش خدمت ہے ہم ایک چھوٹی کھجور سے اپنی افطار کریں گے تاکہ ہماری سنت پوری ہو جائے اور ہم کھجور کا ذائقہ بھی لے سکیں اس کے علاوہ رمضان ہوں اور پکوڑے نہ بنائے جائیں تو مزہ ہی نہیں اتا لیکن ہم نے یہ پکوڑے بیسن کی تھوڑی مقدار میں سبزیوں کو ملا کر تیار کیے ہیں اور انہیں ڈیپ فرائی کرنے کے بجائے توے کے اوپر صرف ایک چمچہ گھی میں تیار کیا ہے اس طرح یہ صحت مند بھی ہے اور ہماری شوگر کو بھی نہیں بڑھائے گا اس کے علاوہ ہم نے ایک چھوٹی پیالی میں دہی بڑے بنائے ہیں جس میں چینی بالکل بھی نہیں ملائی گئی ہے ایک چھوٹی پیالی میں ابلے ہوئے چنوں کی چاٹ ہے اور ایک چھوٹی مقدار کا سیب ساتھ ہی ہم نے ایک لیمو پانی تیار کیا ہے جس میں اسٹیوا سویٹنر ملا کر ذائقہ پیدا کیا گیا ہے مزید اپنی پیاس کی تسکین کے لیے اب ہم پانی پر ہی انحصار کریں گے اس لیے کہ پانی سے بڑھ کر کوئی بہترین مشروب نہیں ہمیں لال پیلے مشروبات جن میں شوگر بڑھانے کے اجزاء شامل ہوتے ہیں یا کولڈ ڈرنکس بالکل بھی استعمال نہیں کرنی ہے افطار کے بعد ہم نے نماز ادا کی ہے اور نماز پڑھ کر ایک چھوٹی سی واک کی ہے تاکہ ہمارا جسم تروتازہ ہو جائے چونکہ عشاء اور تراویح پڑھنے بھی جانا ہے لہذا ہم اس وقفے میں تھوڑا سا کھانا بھی لیں گے تاکہ ہمارا ڈنر بھی ہو جائے اور تراویح کے دوران جسم اسے ہضم کر لے اس ڈنر میں ہم نے ایک چھوٹے سائز کی جو اور گندم کی بنائی ہوئی روٹی لی ہے اور ساتھ میں چکن کا سالن تاکہ ہمیں مناسب مقدار میں پروٹین حاصل ہو سکے ایک چھوٹے پیالے میں سلاد ہے جس میں پیاز ٹماٹر کھیرا چھوٹی چھوٹی مقدار میں کاٹ کے لیے گئے ہیں امید ہے کہ رمضان کے پہلے دن کا پلان اپ کو پسند ایا ہوگا اگر اپ نے رمضان کا پہلا دن جس طرح گزارا ہے اسے کمنٹس میں لکھ دیجئے تاکہ ہمارے دوسرے دوست احباب اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور ہمارے ہر روز کے پلان کو مزید جاننے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل پر یا ہمارے واٹس ایپ کمیونٹی گروپ پر شرکت اختیار کیجئے جس کے لنک درج ذیل ہیں. https://Bit.ly/tdcchannel
❤️ 👍 26

Comments