
The Diabetes Centre
2.6K subscribers
About The Diabetes Centre
دی ذیابیطس سینٹر ہسپتال کا واٹس ایپ چینل میں خوش آمدید!💙 یہاں ہم آپ کو ذیابیطس سے متعلق اہم معلومات اور ڈاکٹروں کی ویڈیوز فراہم کرتے ہیں۔ ہماری ٹیم آپ کی صحت کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے اور ہم آپ کو مکمل ذیابیطس کیئر فراہم کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ صحت مند زندگی گزارنے کے طریقے اور جدید علاج کی معلومات پانے کے لیے ہمارے چینل کے ساتھ جڑے رہیں۔ صحت مند رہیں، خوش رہیں!😊 ڈاکٹرز کی ویڈیوز اور ذیابیطس سے متعلق اہم معلومات کے لیے ہمارا چینل فالو کریں۔ یہ ایک یک طرفہ نشریاتی چینل ہے۔ سوالات یا اپوائنٹمنٹ کے لئے، براہ کرم +92 51 4481100 پر کال کریں یا ہماری ویب سائٹ www.thediabetescentre.org پر وزٹ کریں۔
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

Post 48 ہربل ٹی برائے ذیابیطس ادرک 2-4 انچ کا ٹکڑا میتھی ¼دانہ چائے کا چمچ دار چینی 1.5cm کا ٹکڑا لیموں آدھا بنانے کا طریقہ: ایک پین میں 500 ml پانی لیں، اس میں پسا ہوا ادرک، میتھی دانہ اور دار چینی ڈال کر پکنے دیں، جب یہ 250 ml رہ جائے تو اس کو چھان کے استعمال کرلیں، لیموں سب سے آخر میں ڈالیں۔ فوائد: اس چائے میں موجود اجزاء نہ صرف ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ مائکروسیلکرو Retinopathyسے بچاتے ہیں۔ رات کو اس کے استعمال سے معدے کے امراض نہیں ہوتے۔ جن افراد کو ذیابیطس نہیں ہے وہ بھی اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اگراس کو نزلہ اور زکام کے لیے استعمال کریں تو بھی یہ بے حد مفید ہے۔ آپ بھی اس آگاہی مہم کا حصہ بنیں اور ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں ۔ https://Bit.ly/tdcchannel اس طرح کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں ۔ https://chat.whatsapp.com/I7mln9AKsVj5ED6uOmPRTk


Post 47 بیسن کی روٹی اجزاء: بیسن آدھا کپ نمک حسبِ ضرورت مرچ حسبِ ضرورت پالک 1/4کپ پیاز 1/4 کپ زیتون کا تیل ایک چائے کا چمچ ادرک ½ چائے کا چمچ پانی گوندنے کیلیے بنانے کا طریقہ: ایک پیالی میں تما م اجزاء کو شامل کریں اور پانی ڈال کر آٹے کی طرح گوند لیں۔ پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔ توے پر6 انچ کی روٹی بنا لیں اور دہی کے ساتھ استعمال کریں۔ فوائد: چنے کے آٹے کا Glycemic Index کم ہوتا ہے۔ جو کہ خون میں دیر سے شکر میں تبدیل ہوتا ہے۔ اس میں موجود سبزیاں نہ صرف آئرنB-12, Potacium اور دیگر معدنی نمکیات کی کمی پوری کرتی ہے بلکہ شوگر کو کنڑول کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ بھی اس آگاہی مہم کا حصہ بنیں اور ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں ۔ https://Bit.ly/tdcchannel س طرح کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں ۔ https://chat.whatsapp.com/I7mln9AKsVj5ED6uOmPRTk


کیا شوگر کے مریض تربوز کھا سکتے ہیں؟🍉 جی ہاں! 100 گرام (4–5 پتلی سلائسز) تربوز شوگر کے مریض کھا سکتے ہیں، خاص طور پر گرمیوں میں۔ ✅ 92% پانی — ہائیڈریشن میں مدد ✅ کم گلیسیمک لوڈ — بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ نہیں ✅ وٹامن A, C اور لائیکوپین — دل کی صحت کے لیے مفید ✅ اینٹی آکسیڈنٹس — سوزش اور تناؤ کم ✅ ہلکی فائبر — ہاضمہ اور بھوک کنٹرول میں مدد مزید مفید معلومات کے لیے ہمارا فیس بُک پیج لائک کریں: 🔗 https://www.facebook.com/TheDiabetesCentre.Inc


POST 49 "MOTIVATIONAL MONDAY" فواد خان، پاکستان کے مشہور اداکار، کو کم عمری میں ٹائپ 1 ذیابیطس کی تشخیص ہوئی۔ بیماری کے باوجود انہوں نے اپنی صحت کا خاص خیال رکھا، ڈائیٹ، ورزش اور انسولین مانیٹرنگ کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا۔ ذیابیطس کو کبھی اپنی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور پاکستان و بھارت میں کامیاب فلمیں دیں۔ حوصلہ افزائی کا پیغام: فواد خان ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔ وہ اپنی کہانی سے یہ پیغام دیتے ہیں کہ: "ذیابیطس کے ساتھ زندگی رکتی نہیں ہے، بلکہ یہ ایک موقع ہے کہ آپ اپنی صحت کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذیابیطس کو قابو میں رکھنے کے لیے خود پر قابو اور مثبت رویہ سب سے زیادہ ضروری ہے۔ فواد خان کی زندگی سے یہ سبق ملتا ہے کہ بیماری آپ کی زندگی کا حصہ ہو سکتی ہے، لیکن آپ کے خوابوں کو روک نہیں سکتی اگر آپ مضبوط ارادے کے ساتھ آگے بڑھیں۔ آپ بھی اس آگاہی مہم کا حصہ بنیں اور ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں ۔ https://Bit.ly/tdcchannel اس طرح کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں ۔ https://chat.whatsapp.com/I7mln9AKsVj5ED6uOmPRTk


*ذیابیطس کے مریضوں کے لیے السی کے بیجوں کے 5 حیرت انگیز فوائد!* 1: شوگر لیول قابو میں رکھیں السی کے بیج میں موجود فائبر اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ خون میں گلوکوز کی مقدار کو قابو میں رکھتے ہیں۔ 2: کولیسٹرول کم کریں فائبر سے بھرپور السی LDL کولیسٹرول کو گھٹاتا ہے، دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔ 3: نظامِ ہضم کی بہتری روزانہ استعمال سے قبض دور ہوتی ہے اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ 4: میٹابولک سینڈروم میں کمی یہ بیج ذیابیطس ٹائپ 2 اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ہیں۔ 5: وزن میں کمی میں مددگار السی میں موجود soluble fiber بھوک اور کھانے کی طلب کو کم کر کے وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔ 📏 استعمال کا طریقہ: روزانہ صرف 1 چمچ (Table Spoon) السی کے بیج استعمال کریں — آٹے میں ملا کر، دہی پر چھڑک کر یا پانی میں گھول کر۔ 📲 شوگر سے متعلق مزید معلومات کے لیے ہمارا پیج لائک کریں۔ 🔗:https://www.facebook.com/TheDiabetesCentre.Inc


Post 46 ہری پیاز (Spring Onions) ایک غذائیت سے بھرپور سبزی ہے جو انسانی صحت کے لیے مختلف طریقوں سے فائدہ مند ہے۔ ہری پیاز میں موجود اہم اجزاء وٹامن C: ایک اینٹی آکسیڈنٹ جو قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے اور جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ وٹامن A: بینائی کو بہتر بناتا ہے اور جلد کی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔ وٹامن K: خون جمنے کے عمل میں مددگار اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے اہم ہے۔ پوٹاشیم: دل کی صحت کو برقرار رکھنے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ کیلشیم: ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔ آئرن: خون میں ہیموگلوبن کی سطح کو بہتر بناتا ہے، جس سے جسم میں آکسیجن کی ترسیل بہتر ہوتی ہے۔ فائیٹو کیمیکلز: Quercetin: اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات رکھتا ہے۔ سلفر کمپاؤنڈز: جسم میں زہریلے مادوں کو ختم کرنے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار۔ فائبر: نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے، قبض سے نجات دیتا ہے، اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔ کم کیلوریز: ہری پیاز میں کیلوریز کم ہوتی ہیں، اس لیے یہ وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے بہترین غذا ہے۔ آپ بھی اس آگاہی مہم کا حصہ بنیں اور ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں ۔ https://Bit.ly/tdcchannel اس طرح کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں ۔ https://chat.whatsapp.com/I7mln9AKsVj5ED6uOmPRTk


https://x.com/tdcpak/status/1931986352863891767?t=xfItudgocBb9NlUTzhjN6g&s=08