الموسوعة الشعرية
الموسوعة الشعرية
February 14, 2025 at 02:34 PM
میں مریض لا دوا ہوں' میری جاں غلط کہا ہے ۔ تیرا ہنس کے دیکھ لینا' میرے درد کی دوا ہے ،، کبھی سو گئی ہیں نبضیں' کبھی درد جاگ اٹھا ہے ۔ کوئی میرے دل سے پوچھے' شب غم بری بلا ہے ،، کسی بت سے پیار کرنا' ہے اگرچہ کفر زاہد ۔ اسی کفر سے تو مجھ کو' بخدا خدا ملا ہے ،، کبھی مل گئی جو خلوت' مجھے دی اگر اجازت ۔ وہی زلف چوم لوں گا' مجھے جس نے ڈس لیا ہے ،، تیرے غم کو دل میں پالا' یہ وفا کی ابتدا تھی ۔ تیرے غم میں جان دے دی' یہ وفا کی انتہا ہے ،، نہ وہ رت جوانیوں کی' نہ وہ رنگ بزم یاراں ۔ وہ بہار لٹ چکی ہے' وہ چمن اجڑ گیا ہے ،، تیرا نام سن کے جاناں' تیری دید کی لگن میں ۔ کوئی طور پر گیا ہے' کوئی دار پر چڑھا ہے ،، نہیں فرق آب و گل میں' مگر اپنی اپنی قسمت ۔ کوئی پھول بن کے مہکا' کوئی خار بن گیا ہے ،، وہ ہے جلوہ گاہ جاناں' مجھے دوستو سنبھالو ۔ میرے پاؤں کانپتے ہیں' میرا دل دھڑک رہا ہے ،، کوئی جامِ جَم کہاں سے' تجھے لاکے اے امیں دے ۔ تو اگر کرے توجہ' تیرا دل جہاں نما ہے ،،!! کلام: ✍️ سید محمد امین گیلانی ❤️ انتخاب : شہزاد قریشی 🫡
❤️ 👍 💞 8

Comments