الموسوعة الشعرية
الموسوعة الشعرية
February 21, 2025 at 03:29 PM
‏مزاحیات۔۔۔🤣 ایک استاد بڑی ثقیل قسم کی اردو بولا کرتے تھے اور اپنے شاگردوں کو بھی یہی "نصیحت" کرتے تھے، کہ جب بات کرنی ہو ، تو تشبیہات، استعارات، محاورات اور ضرب الامثال سے آراستہ پیراستہ اردو زبان استعمال کیا کرو۔ ایک بار "دورانِ تدریس" یہ "استاد صاحب" حقہ پی رہے تھے انھوں نے جو زور سے حقہ گڑگڑایا، تو اچانک چلم سے ایک چنگاری اڑی، اور استاد جی کی پگڑی پر جا پڑی۔ ایک شاگرد اجازت لے کر کھڑا ہوا اور بڑے ادب سے گویا ہوا: "حضور والا، یہ بندہ "ناچیز" حقیر فقیر، پُر تقصیر، ایک روح فرسا حقیقت،حضور کے "گوش گزار" کرنے کی جسارت کر رہا ہے وہ یہ کہ،آپ لگ بھگ نصف گھنٹہ سے حقہ نوشی ادا فرما رہے ہیں ،چند ثانیے قبل میری چشم نارسا نے ایک اندوہناک منظر کا مشاہدہ کیا، کہ ایک شرارتی آتشی پتنگا آپ کی چلم سے افقی سمت میں بلند ہو کر،چند لمحے ہوا میں ساکت و معلق رہا، اور پھر آکر آپ کی دستارِ فضیلت پر براجمان ہو گیا، اگر اس فتنہ و شر کی بروقت اور فی الفور سرکوبی نہ کی گئی، تو حضور والا کی جان والا شان کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔" لیکن اتنی دیر میں استاد محترم کی دستار کی چوتھائی جل چکی تھی۔🤣
😂 ❤️ 12

Comments