مارخور (جہاد ظلم کے خلاف)
مارخور (جہاد ظلم کے خلاف)
March 1, 2025 at 08:02 AM
السلام علیکم دوستوں آج ایک اہم مسئلہ "ایک روزہ کھا گئے" کے ساتھ حاضر ہوں۔ آئیے تھوڑا تفصیل سے جانتے ہیں کہ یہ سب ہے کیا. چاند کی پیدائش کیا ہے اور اسے دیکھنا کب ممکن ہوتا ہے!! چاند کی رویت (دیکھنے) کا مسئلہ ہمیشہ سے ایک دلچسپ اور اہم موضوع رہا ہے، خاص طور پر اسلامی مہینوں بلخصوص رمضان اور عیدین کے حوالے سے۔ لوگ اکثر یہ سوال کرتے ہیں کہ چاند کی پیدائش کے فوراً بعد اسے کیوں نہیں دیکھا جا سکتا؟ آئیے اسے سادہ ترین الفاظ میں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چاند کی پیدائش کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وہ فوراً ہی نظر آجائے! جب نیا چاند پیدا ہوتا ہے (یعنی New Moon ہوتا ہے)، تو یہ ایک فیز کا نام ہے ہے جس میں چاند زمین اور سورج کے درمیان ہوتا ہے، اور اس کا وہ حصہ جو زمین کی طرف ہے، بالکل تاریک ہوتا ہے۔ اس وقت چاند بالکل نظر نہیں آتا۔ اس کو دیکھنے کے لیے بھی شادی کے بعد منہ دکھائی کی طرح کچھ شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے 😊 ✔️ چاند کی عمر: ID Card کی طرح چاند کیلئے بھی عمر کم از کم 18 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے، لیکن.. کچھ مخصوص حالات میں 15 گھنٹے کا چاند بھی دکھائی دے جاتا ہے. ورنہ وہ اتنا مدھم ہوگا کہ نظر نہیں آئے گا۔ ✔️ سورج سے زاویہ: چاند اور سورج کے درمیان کم از کم 10-12 ڈگری کا فاصلہ ہونا چاہیے، تاکہ چاند کی روشنی زمین تک پہنچ سکے۔ ✔️ غروبِ آفتاب کے بعد دورانیہ: چاند کو دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ سورج کے غروب ہونے کے بعد کم از کم 30 سے 40 منٹ تک افق پر موجود رہے نا کہ "تو چل میں آیا" کر کے فوراً پتلی گلی سے نکل جائے. ✔️ موسمی حالات: آسمان صاف ہونا ضروری ہے، ورنہ دھند یا بادل چاند کی روشنی کو چھپا سکتے ہیں وہ گانا تو سنا ہی ہوگا.. چاند چھپا بادل میں... اہممم... آج کی اہم گَل بات.. کل یعنی کہ 28 فروری 2025 کو چاند کی رویت کیوں ممکن نہیں تھی؟ 28 فروری 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق نیا چاند صبح 5:45 بجے پیدا ہوا، لیکن شام کے وقت چاند کی عمر صرف 12 گھنٹے تھی، جو رویت یعنی دیکھنے کے لیے بہت کم ہے۔ چاند کی بلندی صرف 5 ڈگری تھی، جس کی وجہ سے وہ سورج کے بعد جلدی غروب بھی ہو گیا۔ تو جنابوں ان گلوں باتوں کی وجہ سے آج چاند نظر نہیں آیا، اور رمضان المبارک کا آغاز ان شاء اللہ 2 مارچ 2025 کو ہوگا۔ ایڈوانس مبارک باد وصول کریں.. جدید سائنسی طریقے سے چاند کی پوزیشن اور عمر تو بتائی جا سکتی ہے، لیکن اسلامی مہینوں کے تعین کے لیے آنکھ سے رویت اب بھی اہم ہے۔ آج بہت ساری عوام یقیناً چاند دیکھ کر یہ کہ رہی ہوگی کہ "ایک روزہ کھا گئے" تو ان سب کیلئے آج ہی یہ پوسٹ کر رہا ہوں. یاسر_علی_اعوان
❤️ 1

Comments