𝙐𝙧𝙙𝙪 𝘿𝙪𝙣𝙮𝙖
𝙐𝙧𝙙𝙪 𝘿𝙪𝙣𝙮𝙖
February 18, 2025 at 05:43 PM
‏حیران کن : اڑھائی ماہ سے زائد دنوں سے 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں کثیر تعداد میں جیلوں میں موجود پی ٹی آئی ورکرز کی لاھور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں آج ضمانتیں لگی ہوئی تھیں اے ٹی سی پنڈی سے پہلے یہ ضمانتیں خارج ہوئیں ایک ڈیڑھ ماہ کے دوران یہ ضمانت ہائیکورٹ میں دائر ہوئیں نوٹس ہوئے سب ضمانتوں کو اکٹھا رکھا گیا کہ ایک ہی دفعہ سن کر عدالت فیصلہ کرے گی کمرہ عدالت آج وکلا سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا عدالت نے کہا اے ٹی سی پنڈی کا ضمانتیں خارج کرنے کا آرڈر غیر قانونی ہے اس لئے اسے کالعدم قرار دیکر واپس کیسز اے ٹی سی کو بھیج رہے ہیں وہ دوبارہ سن کر فیصلہ کریں بجائے غیر قانونی آرڈر پر ملزمان کو رہا کرنے کے عدالت نے آرڈر کالعدم قرار دیا لیکن ملزم جیل میں رہیں گے جب تک کہ اے ٹی سی دوبارہ سن کر فیصلہ نا کر لے

Comments