قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
February 1, 2025 at 04:37 AM
*{اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: اللہ آسمانوں اور زمینوں کا نور ہے۔}* 🩷 نور اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں ’’آیت کے اس حصے کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمینوں کا ہادی ہے تو زمین و آسمان والے اس کے نور سے حق کی راہ پاتے ہیں اور اس کی ہدایت سے گمراہی کی حیرت سے نجات حاصل کرتے ہیں ۔‘‘ بعض مفسرین نے فرمایا: ’’اس کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمینوں کو منور فرمانے والا ہے اور اُس نے آسمانوں کو فرشتوں سے اور زمین کو انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے منور کیا۔‘‘ (خازن، النور، تحت الآیۃ: ۳۵، ۳ / ۳۵۳)
❤️ 9

Comments