قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰ WhatsApp Channel

قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰

796 subscribers

About قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰

قرآن پاک کو ترجمہ تفسیر سے ضرور پڑھیں۔ اس مقصد کے لیے بنائے گئے اس چینل کو خود بھی فالو کریں اور شیئر ضرور کریں۔ نیکی کریں اور نیکی کا حکم دیں۔🦋❤️🥹 یقیناً موت ایک اٹل حقیقت ہے🥹 جب تم پر مٹی ڈال کر تمہارا بدن زمین کے نیچے دفن کر دیا جائے گا، تو تمہارے پاس صرف تمہارا ایمان اور نیک اعمال رہ جائیں گے۔ دنیا کی کوئی دولت، شہرت یا عیش و آرام تمہیں نہیں بچا سکے گا۔ اللہ قرآن مجید میں فرماتے ہیں: "کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۖ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ" (ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے، پھر تم ہماری طرف لوٹائے جاؤ گے۔) (العنکبوت: 57) ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ دنیا عارضی ہے اور ہماری اصل منزل آخرت ہے۔ اپنی زندگی کے ہر لمحے کو ایمان، نیکی اور تقویٰ کے ساتھ گزاریں تاکہ جب قبر میں ہمارا حساب ہو، ہم کامیاب ٹھہریں۔ آج کے دن اپنے اعمال کا محاسبہ کریں اور اپنی زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں۔ اللہ ہمیں موت کی تیاری کرنے اور دنیاوی فریب سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔🎀🥀 *Another Channel*🫶👇 𝐌𝐞 𝐚𝐧𝐝 𝐀𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥♥️ https://whatsapp.com/channel/0029ValOIah5Ui2VG7DnTm39

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
6/17/2025, 5:20:42 AM

*رزق بڑھانے کا نسخہ۔۔۔* میں نے بکریاں پالنے والے ایک چھوٹے سے فارمر سے پوچھا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہیں؟ اس نے کہا میرے پاس اچھی نسل کی بارہ بکریاں ہیں جو مجھے سالانہ چھے لاکھ روپے دیتی ہیں جو ماہانہ پچاس ہزار بنتا ہے۔ مگر میں نے جب بکریوں کے ریوڑ پر نظر دوڑائی تو اس میں بارہ نہیں تیرہ بکریاں تھیں۔ جب میں نے اس سے تیرھویں بکری کے بارے میں پوچھا تو اس کا جو جواب تھا وہ کمال کا تھا اور اس کا وہی ایک جملہ دراصل کامیاب ہونے کا بہت بڑا راز تھا۔ اس نے کہا کہ بارہ بکریوں سے میں چھے لاکھ منافع حاصل کرتا ہوں اور اس تیرھویں بکری کے دو بچے ہوتے ہیں، ایک کی قربانی کرتا ہوں اور دوسرا کسی مستحق غریب کو دے دیتا ہوں۔ اس لیے یہ بکری میں نے گنتی میں شامل نہیں کی۔ یہ تیرہویں بکری باقی کی بارہ بکریوں کی محافظ ہے اور میرے لیے باعث خیر و برکت ہے۔ یقین کریں کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے فلاسفروں کے فلسفے ایک طرف اور اس بکریاں پالنے والے نوجوان کا یہ جملہ ایک طرف۔ مجھے وہ ان پڑھ سادہ لوح گلہ بان کامیابی کا وہ فلسفہ سمجھا گیا جو کامرس کی موٹی موٹی کتابیں مجھے نہ سمجھا سکیں (منقول) حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔۔۔ لوگ رزق کو محنت میں تلاش کرتے ہیں حالانکہ یہ سخاوت میں پوشیدہ ہے۔ #copied

❤️ 🙏 🌹 👍 🥹 🫀 21
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
6/17/2025, 5:06:40 AM

*‏درودِ پاک مقصدِ حیات بن جائے تو زندگی تا قیامت پاکیزہ ہو جاتی ہے۔ زبان سے دل، دل سے روح، روح سے سانس، سانس سے زندگی درودِ پاک بنا لیں ہمارا کوئی بھی لمحہ درودِ پاک کے بغیر نہ گزرے* محبت،ادب، عقیدت کے ساتھ درودِ پاک پڑھ لیجیے! صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

❤️ 🌹 👍 🙏 🫀 14
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
6/17/2025, 5:06:39 AM

*آپ کا بہت بڑا سرمایہ ہیں وہ لوگ جو آپ کی غیر موجودگی میں اللہ سے آپ کے لئے خیر مانگتے ہیں🫶🏻🫀*

❤️ 🌹 🙏 🥹 🫠 12
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
6/2/2025, 7:04:22 AM

امام رجب الحنبلی (رحمه الله) فرماتے ہیں: ”جو میدان عرفہ پر نہیں رُک سکتا، وہ اللہ کی قائم کردہ حدود پر رک جائے۔۔ اور جو مزدلفہ میں رات نہیں گزار سکتا، وہ اللہ کے نزدیک آنے اور اس کا قرب پانے کے لیے اس کی اطاعت میں رات گزارے۔۔اور جو منیٰ پر قربانی نہیں کر سکتا اسے چاہیے کہ اپنی خواہشات کو قربان کر دے تا کہ وہ اس کے ذریعے اپنے مقصد حیات کو پا سکے۔ اور جو خانہ کعبہ تک نہیں پہنچ سکتا کیونکہ وہ دور ہے، تو پھر کعبہ کے رب کی طرف لپکے، کہ بے شک وہ تو اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔“ 📚 لطائف المعارف

❤️ 🫀 👍 💖 😢 🥹 24
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
6/5/2025, 9:49:21 AM

🌘 - یوم عرفة کا روزہ! (🇵🇰 پاکستان میں یہ دن 6 جون یوم الجمعہ ہوگا ان شاءالله)

Post image
❤️ 👍 8
Image
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
6/5/2025, 10:36:04 AM

کبھی کبھی دل کو کچھ دیر کے لیے ایک طرف رکھنا پڑتا ہے۔🌸💗

❤️ 👍 🩶 8
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
6/5/2025, 2:09:48 PM

"‏إني بشوقٍ متى الأيامُ تجمعنا" میں بے چین ہوں وہ دن کب آئیں گے جب ہم اکٹھے ہوں گے؟ اے کعبہ ہم کب ملیں گے؟؟؟ 🤲🏻🥺🪻🤍

❤️ 🤲 👍 🥹 🥺 🫀 20
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
6/2/2025, 5:15:29 AM

سادگی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے پاس کوئی چیز کم ہے، بلکہ یہ ہے کہ آپ کو زیادہ کی نمائش کی ضرورت نہیں۔ جو لوگ اندر سے مطمئن ہوتے ہیں، وہ باہر سے سادہ ہوتے ہیں۔ نہ دکھاوا، نہ بناوٹ — بس اصل زندگی، اصل چہرہ، اصل انسان۔ سادگی وہ خوبی ہے جو وقت کے ساتھ نایاب ہوتی جا رہی ہے، لیکن یہی وہ چیز ہے جو انسان کو سب سے زیادہ خوبصورت بناتی ہے۔" ❤️💯

❤️ 👍 💓 💕 17
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
6/6/2025, 4:36:24 AM

" موسم جیسا بھی ہو پھول اپنی خوشبو سے کبھی دستبردار نہیں ہوتے ـ!!🌷 کنول مخدوم••

❤️ 3
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
6/6/2025, 4:39:38 AM

من كان يحمل لنا بعض الود فليدع لنا في عرفة *جو کوئی ہمارے لیے دل میں کچھ محبت رکھتا ہے،وہ یومِ عرفہ کو ہمارے لیے دعا ضرور کرے۔ 🤍*

❤️ 🤲 8
Link copied to clipboard!