قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
February 22, 2025 at 12:34 PM
*اللہ عورتوں کے لیے غم کیوں نہیں چاہتا؟* - سورۃ القصص میں فرمایا: "کہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کرے" - اور سورۃ الاحزاب میں: "کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کریں" - اور سورۃ مریم میں: "تو اس نے اسے نیچے سے پکارا کہ غم نہ کر" - اور سورۃ القصص میں: "اور نہ ڈر اور نہ غم کر" آیات نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عورت غم نہ کرے کیونکہ اس کا غم گہرا ہوتا ہے اور اس کے جذبات نازک ہوتے ہیں۔ غم اس کے حسن کو کھو دیتا ہے اور اسے کمزور بنا دیتا ہے۔ اور سائنسی طور پر غم ان غدود کو متاثر کرتا ہے ، کتنی ہی غمگین عورتیں ہیں جن کے بال جھڑ گئے، اور کتنی ہی غمگین عورتیں ہیں جن کا رنگ پیلا پڑ گیا، پس شیشے کی طرح نازک عورتوں کے ساتھ نرمی برتو۔ - اپنی ماں کو ایک لفظ سے بھی نہ دکھاؤ - اپنی بہن پر سختی نہ کرو - اپنی بیوی کو نظرانداز نہ کرو اپنی بیٹی کی سنو اور اس سے مسکرا کر بات کرو اور اس کی درخواست پوری کرو، اللہ کے قریب ہونے کے لیے ان کے ساتھ احسان کرو، اور ان کے دلوں کو نہ دکھاؤ، کیونکہ عورتوں کی عزت وہی کرتا ہے جو عظیم ہوتا ہے اللّہ پاک سب کا حامی و ناصر ہو
❤️ 😢 👍 💖 24

Comments