TEAM IMRAN KHAN (BWP)
TEAM IMRAN KHAN (BWP)
February 19, 2025 at 02:48 AM
*‏گزشتہ تین سالوں کے دوران جس طرح پاکستان میں مشرقی روایات کو پامال کیا گیا ہے اس کی مثال اس خطے کی پچھلی 300 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ۔* *اگر کوئی نادان سمجھتا ہے کہ اس کے اثرات جزو وقتی ہوں گے تو اس کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتاہے۔* *مشرقی روایات کی بدترین پامالی کے بھیانک مناظر نے لوگوں کی روح کو گھائل کیا ہے اس نفرت کے الاؤ کئی نسلوں تک جلیں گے اور شاید ریاست پاکستان اس نفرت کا بوجھ مزید نہ اٹھا سکے ۔* *نفرت اور اس خوفناک حد تک بڑھتی ہوئی خلیج کو دور کرنے کا واحد راستہ عوامی مینڈیٹ کا احترام ہے ۔* *سیاست کے ایک ادنی طالب علم اور سیاسی ورکر کے طور پر میں یہ بات کھل کر کروں گا کہ اب وقت بہت کم بچا ہے یہ غلیظ ، گھناؤنا اخلاق اور مشرقی روایات سے عاری کھیل اگر اسی طرح جاری رہا تو پھر عوام کے پاس ایک ہی آپشن رہ جائے گا ۔۔۔۔* *خدانخواستہ وہ آپشن ہم سب کی تباہی ہے* *خدارا ! ہوش کے ناخن لیں اس مادر وطن کو آئین پاکستان کے مطابق چلائیں جس میں ہر آئینی ادارے کی Respect ہو اور ہر پاکستانی کی عزت نفس اور ان کے آئینی حقوق کا خیال رکھا جائے۔* *اللہ سبحانہ وتعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

Comments