TEAM KAPTAN OFFICIAL
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                February 19, 2025 at 09:02 AM
                               
                            
                        
                            *🛑عمران خان کو نااہلی ختم کرنیکی پیشکش کی جا رہی ہے: صاحبزادہ حامد رضاکا دعویٰ,*
*صاحبزادہ حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا  یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا  کہ عمران خان جیل سے نکلنے کے لیے منت سماجت کر رہے ہیں۔مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے کسی لیڈر کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا  کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا تاہم قومی اسمبلی میں صورتحال اس سے بھی بدتر ہے، قائد حزب اختلاف کو فلور نہیں دیا جاتا جبکہ پنجاب کا ایس ایچ او دیگر صوبوں کے آئی جیز سے بھی طاقتور ہے۔*