
TEAM IMRAN KHAN (BWP)
February 21, 2025 at 04:44 AM
میں نے دو ہفتے پہلے ایک تحریر میں ذکر کیا تھا کہ صدر ٹرمپ دنیا کو مختلف پاور زون میں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اب خبر آئی ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں روس نے مطالبہ کیا ہے کہ مشرقی یورپ کے 13 ممالک سے امریکی فوج کا انخلاء ہوجائے جس پر صدر ٹرمپ راضی ہونگے، اس طرح بننے والے پاور زونز میں روس کو اپنا پاور زون مل جائے گا، اس کے بعد انگلو سٹیٹس کی باری ہے، اس سلسلے میں برطانوی وزیراعظم صدر ٹرمپ کے ساتھ یوکرائن اور مشرقی یورپ کیلئے پلان لے کر جارہا ہے جو صدر ٹرمپ کیلئے ناقابل قبول ہے، روس کا مسئلہ حل ہوجائے تو اس کے بعد مغرب میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو اپنا پاور زون دیا جائے گا_
اس کے علاوہ صدر ٹرمپ مشرق میں چین کا راستہ روکنے کی بھرپور کوشش کرنے جارہا ہے، چین نے ابھی سے اس کیلئے تیاری شروع کی ہے، جس ملک کی سرحدیں چین سے لگتی ہیں چین کے مطابق وہ ملک چائنہ کے پاور زون میں آئے گا، بھارت کا جو بھی فیصلہ آئے گا، ان کیلئے خیر کی خبر نہیں ہے، پاکستان نے بھارت کے متوقع فیصلے سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشرقی سرحد کو گرم کرنے کی تیاری کی ہے، بہت جلد آپ کو LOC اور سرحد کے پار adventures کی خبریں آنا شروع ہوجائیں گے، کیونکہ حافظ صاحب قوم کے دل جتنے کیلئے یہ موقع ہاتھ سے ہر گز جانے نہیں دینگے، میں یہاں پھر کہوں گا کہ کشمیر پر سمجھوتہ کی ضرورت کیا تھی اگر اب پھر پالیسی شفٹ کررہے ہو، ہر نئے جرنیل کی طرف سے اپنے تجربات کا یہ سلسلہ آخر کب تک جاری رہے گا؟
😂
1