
Shifa News - Digital Health Platform
February 24, 2025 at 09:23 AM
8️⃣
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور بلوچستان کے بلند مقامات پر شدید برفباری جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برفباری سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور شمالی علاقوں میں سفری مشکلات ہو سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بعض علاقوں میں اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
👍
2