
Shifa News - Digital Health Platform
938 subscribers
About Shifa News - Digital Health Platform
*🌟📢 شفا نیوز — شفا انٹرنیشل ہسپتال، اسلام آباد سے پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل ہیلتھ & ویلنیس پلیٹ فارم ہے!* 🇵🇰💚 🧘♂️ *صحت مند زندگی کے آسان راز* 👩⚕️ *مستند طبی مشورے* 🏋️♀️ *فٹنس ٹپس* ⚖️ *وزن کم کرنے کے مؤثر طریقے* 📰 *تازہ ترین ہیلتھ نیوز اور اپڈیٹس* *آج ہی جوائن کریں اور تندرست زندگی کی جانب پہلا قدم بڑھائیں! ✅✨*
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

7️⃣ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم میں بچوں کے لیے پرکشش چیزوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ انہیں پولیو کے قطرے پلوانے کے لیے جھولوں اور اونٹ کی سواری۔۔۔ *Click to read more:* https://www.shifanews.com/get-polio-drops-enjoy-free.../


1️⃣ امریکی ماہرین نے دماغی تھکن کی پیمائش کے لیے ایک نیا ای ٹیٹو تیار کر لیا ہے۔ یہ جدید آلہ چہرے پر لگایا جاتا ہے جو ذہنی دباؤ۔۔۔ *Click to read more:* https://www.shifanews.com/new-face-tattoo-protects-your.../


5️⃣ چلی کے سائنسدانوں نے معدے کے کینسر سے بچاؤ کے لیے ایک مؤثر پروبائیوٹک تیار کر لی ہے جو خاص طور پر ایچ پائیلوری بیکٹیریا کے خلاف کام کرتی ہے۔ 17 سالہ تحقیق کے بعد بنائی گئی یہ پروبائیوٹک کلینیکل ٹرائلز میں 92 فیصد مؤثررہی ہے۔ یہ معدے میں مفید بیکٹیریا کو تقویت دے کر کینسر کے امکانات کو کم کرتی ہے۔ اسے اب تجارتی پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر فائدہ اٹھایا جا سکے۔ For more content visit our website: www.shifanews.com


2️⃣ امریکہ میں کی گئی ایک طویل مدتی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ صرف 30 منٹ کی معتدل ورزش دل کے دورے کے خطرے کو 60 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا دل کی صحت کے لیے مضر ہے۔ اس کے برعکس تیزقدمی، سائیکلنگ، یوگا اور دیگر ہلکی پھلکی سرگرمیاں دل کی شریانوں کو صحت مند رکھتی ہیں۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ ہر عمر کے افراد اپنی روزمرہ زندگی میں ورزش کو لازماً شامل کریں تاکہ دل کی بیماریوں سے بچا جا سکے۔ For more content visit our website: www.shifanews.com


9️⃣ قربانی کے جانور کی دیکھ بھال کے لیے ماہرین نے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کے مطابق منڈی سے لائے گئے جانور کو فوری نہلانے سے گریز کریں کیونکہ اس کا جسمانی درجہ حرارت پہلے ہی بلند ہوتا ہے۔ شور شرابے سے جانور میں سٹریس بڑھ جاتا ہے۔ جانور کو دن میں دو بار چارہ اور پانی دیا جائے۔ اسے ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے او آر ایس یا گلوکوز دینا ضروری ہے۔ ماہرین نے جانور کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے پر زور دیا ہے۔ For more content visit our website: www.shifanews.com


8️⃣ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں نئے ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کےلیے 2025-26 کے بجٹ میں رقوم مختص کی جائیں گی۔ منصوبے میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں ہسپتالوں کا قیام شامل ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ For more content visit our website: www.shifanews.com


6️⃣ پاکستان کے معروف ہسپتال شفا انٹرنیشنل نے پاکستان آرمی اور آزاد کشمیر محکمہ صحت کے تعاون سے ہٹیاں بالا میں دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس میں 1800 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ کیمپ میں امراضِ قلب، امراض سینہ، امراض نسواں اور امراض بچگان کے علاوہ سرجری، دانتوں، اور ایمرجنسی کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی تھا۔ For more content visit our website: www.shifanews.com


4️⃣ برطانیہ میں ماہرینِ صحت نے گرمیوں میں ساری رات پنکھا چلانے کے نقصانات سے خبردار کیا ہے۔ پی ایچ ڈی ماہر ڈاکٹر ناہید علی کے مطابق مسلسل پنکھا چلنے سے جسم تناؤ کا شکار ہو سکتا ہے جبکہ گلا اور سائی نس خشک ہونے سے سینے کی جکڑن، پٹھوں میں اکڑاؤ، کھانسی اور الرجی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر دمے اور الرجی کے مریضوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ For more content visit our website: www.shifanews.com
