القدس کی پکار
القدس کی پکار
February 27, 2025 at 04:32 AM
*اسیر جبر ابو علی:* *"سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ تھا جب ہمیں بسوں میں بٹھایا جاتا اور پھر واپس اتار دیا جاتا"*💦 رام اللہ سے تعلق رکھنے والے اسیر جبر ابو علی نے اسرائیلی جیل سے رہائی کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قابض فوج نے گزشتہ ہفتے ہفتہ کے روز ساتویں قیدیوں کی رہائی کو معطل کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے دردناک لمحہ وہ تھا جب انہیں بار بار بسوں میں سوار کرایا جاتا اور پھر اچانک نیچے اتار دیا جاتا، جو قیدیوں کے ساتھ ایک نفسیاتی حربے کے طور پر استعمال کیا گیا۔💦 اسیران کی رہائی کے اس عمل کو مصنوعی تاخیر کا شکار کرنے پر فلـ.سطـ.ینی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جبکہ انسانی حقوق کے ادارے بھی اس پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ القدس کی پکار

Comments