
القدس کی پکار
375 subscribers
About القدس کی پکار
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ https://whatsapp.com/channel/0029Vb00lau8PgsCBHoYYK2q اگر آپ چینل کو سبکرائب کریں گے تو آپکی اور ہماری مکمل سیفٹی رھے گی ایک دوسرے نہی دیکھ سکیں گے اور نا ہی کسی بھی قسم کی منافقت ہوسکے گی ان شاءاللہ
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

فلسطینی مسلمان، مسجدِ اقصیٰ میں رمضان المبارک کی پہلی نمازِ عشاء اور تراویح ادا کررہے ہیں۔ ماشاءاللہ لاقوۃ الا باللہ

*القدس کی پکار* 📌صہیونی شکنجے سے رہائی پانے والے قائدین حسن سلامہ کون ہیں؟ اسرائیل نے 48 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی، اور اب طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں رہا ہو رہے ہیں

*سب سے زیادہ اسرائیلی جیل کاٹنے والے نائل البرغوثی: ہمارا ہدف فلسطین کی آزادی ہے* سب سے زیادہ اسرائیلی جیل کاٹنے والے نائل البرغوثی نے اپنے حالیہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فلسطین کی مکمل آزادی ہی ہمارا سب سے بڑا مقصد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صہیونی قبضے کے خاتمے تک مزاحمت جاری رہے گی اور فلسطینی عوام کو ان کے حق خودارادیت سے کوئی محروم نہیں کر سکتا۔ البرغوثی نے مزید کہا کہ حالیہ جنگ نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ فلسطینی قوم کسی بھی قیمت پر اپنی سرزمین اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے تیار ہے ۔ القدس کی پکار

*🔴 مقبوضہ حدیرا میں فدائی حملہ، قابض فوج اور آبادکاروں میں کھلبلی* حدیرا مقبوضہ فلسطین – تھوڑی دیر پہلے مقبوضہ فلسطین کے شہر ہدیرا میں ایک فدائی حملے کے دوران قابض صہیونی آبادکاروں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق: 🔹 ایک تیز رفتار گاڑی نے شمال مشرقی حدیرا میں صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 10 یہودی آبادکار زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ 🔹 قابض صہیونی ایمرجنسی سروس نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے فوراً بعد دو قابض پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ بھی کیا گیا، جو اس کارروائی کا دوسرا مرحلہ تھا۔ 🔹 قابض فوج نے اعلان کیا کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم کچھ دیر بعد اسے "غیر مؤثر" کر دیا گیا، لیکن اس کی شناخت اور صحت کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ یہ حملہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مسلسل بڑھتے ہوئے مزاحمتی واقعات کا تسلسل ہے، جو قابض اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام کے شدید غصے اور ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vb00lau8PgsCBHoYYK2q

*القدس کی پکار* *اسرائیلی عدالت میں گونجنے والی فلسطینی جرات ! بلال ابو غانم رہا ہوگئے الحمدللہ* یہ جرات اور بہادری صرف فلسطین میں دیکھنے کو ملتی ہے، جب بلال ابو غانم نامی قیدی اسرائیلی عدالت میں پیش ہوا تو اس نے مقدمے کا پورا رخ ہی بدل دیا۔ جب جج نے فرد جرم سنائی: "تم پر تین اسرائیلیوں کو قتل کرنے کا الزام ہے، جو تم نے شہید بہاء علیان کے ساتھ مل کر کیا۔" تو بلال نے فوراً جواب دیا: "یہ ناممکن ہے! میں نے چاقو سے سات کو قتل کیا، اور بہاء نے پستول سے دس کو مارا!" عدالت میں سناٹا چھا گیا، لیکن بلال نے اپنی بہادری کی انتہا تب کی جب جج نے اسے سزا سننے کے لیے کھڑا ہونے کا حکم دیا۔ بلال نے دوٹوک جواب دیا: "نہ تم اور نہ تمہاری پوری ریاست مجھے تمہارے سامنے کھڑا ہونے پر مجبور کر سکتی ہے!" اس بے باکی کی سزا کے طور پر جج نے اس کی سزا میں مزید 10 سال کا اضافہ کر دیا، جبکہ پہلے ہی اسے تین عمر قید اور 60 سال کی سزا سنائی جا چکی تھی۔ مگر ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود، آج بلال ابو غانم رہا ہوگئے اور ایک دفعہ پھر میداں میں موجود الحمدللہ

*القدس کی پکار* 📌صہیونی شکنجے سے رہائی پانے والے قائدین عبداللہ البرغوثی کون ہیں؟ جن کے بارے میں قابضوں کا یہ کہنا تھا کہ اگر ہم فلسطین چھوڑ گئے تب بھی عبداللہ کو رہا نہیں کریں گے، اور اب طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں رہا ہو رہے ہیں

*📌 دانی ایلجرت، اسرائیلی قیدی ایتسیک کے بھائی، جس کی لاش گزشتہ رات غزہ سے واپس آئی:* 🔹 میں نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ دائر کروں گا کیونکہ وہ میرے بھائی کی موت کا ذمہ دار ہے۔ پراسیکیوشن کو قتل کے قانون کے مطابق مناسب الزام عائد کرنا چاہیے، چاہے وہ جان بوجھ کر قتل ہو یا لاپرواہی کی وجہ سے۔ 🔹 ہم ایک واضح سیاسی حقیقت میں جی رہے ہیں، جہاں پچھلے ڈیڑھ سال میں کسی نے ملک کی سیکیورٹی کی پرواہ نہیں کی۔ 🔹 حکومت نے جو جنگی مقاصد بیان کیے، وہ اصل میں کچھ اور تھے۔ حقیقت میں اصل مقاصد یہ ہیں: اقتدار میں رہنا، پارلیمانی نشستیں بڑھانا، تحقیقات سے بچنا، اور نیتن یاہو کے خلاف مقدمے کو اس کے مفاد میں چلانا۔ اس کے علاوہ کوئی مقصد نہیں۔ 🔹 پچھلے ڈیڑھ سال میں جتنے بھی لوگ مارے گئے، وہ دراصل نیتن یاہو کو اقتدار میں رکھنے کی سیاست کا شکار بنے۔ ہم نے اس کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی، مگر کامیاب نہ ہو سکے۔

*اسرائیلی تحقیقات :* *7 اکتوبر کے حملے میں 5500 فلسـ.طینـ.ـیوں کی شمولیت* 🔻اسرائیلی اخبار معاریف کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کے واقعات پر فوجی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً 5500 فلسـ.طینـ.یوں نے تین موجوں میں سرحد عبور کی۔ 🔻حملہ آوروں نے 114 مختلف مقامات سے سرحد توڑی اور 59 راستوں سے جنوبی اور وسطی شہروں کی طرف پیش قدمی کی۔ 🔻مزید برآں، 50 مسلح افراد پر مشتمل 7 کشتیاں سمندری حدود عبور کرکے اسٹریٹیجک مراکز تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ 🔻فضائی حملے میں 63 طیارے شامل تھے، جن میں 6 پیراگلائیڈرز اور 57 ڈرونز شامل تھے، جنہوں نے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔🔻