القدس کی پکار
القدس کی پکار
February 27, 2025 at 04:34 AM
*"دیکھیے فرق، یا اللہ!"* – *قید سے رہائی پانے والے بھائی کو دیکھ کر بہن بھائی حیران، چہرے کی تبدیلی نے سب کو چونکا دیا* قابض فوج کی قید سے رہائی پانے والے فلسـ.طـ.ینی نوجوان کی گھر واپسی پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ اہل خانہ، جو مہینوں سے اس گھڑی کے منتظر تھے، اپنے بھائی کی بدلی ہوئی شکل دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ قید کے دوران اس کے چہرے پر گزرے وقت کے آثار واضح تھے، جسے دیکھ کر بہن بھائی بے اختیار پکار اٹھے، *"دیکھیے فرق، یا اللہ!"* یہ مناظر نہ صرف اس کی جسمانی تبدیلی کا مظہر تھے بلکہ قید کی سختیوں اور ظالمانہ سلوک کی داستان بھی سناتے تھے۔ فلـ.سطـ.ینی اسیران کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر کئی بین الاقوامی تنظیمیں پہلے ہی آواز اٹھا چکی ہیں، مگر ان کی حالت زار بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ القدس کی پکار

Comments