القدس کی پکار
القدس کی پکار
February 27, 2025 at 09:32 AM
دلہا کی اسٹریچر پر رہائی اس کی ابھی نئی نئی شادی ہوئی تھی کہ اہل غزہ کی نسل کشی کا بازار گرم ہوگیا۔ اس نے اپنے بھائی اور دوست کے ساتھ مل کر غزہ کا انتقام لینے اور دجال کو سبق سکھانے کا عزم کیا اور پھر وہ نئی نویلی دلہن سے جنت میں ملنے کا وعدہ کرکے رخصت ہوگیا۔ یہ تہجد کا وقت اور 22 فروری 2024ء کا دن تھا۔ تینوں شیر اپنی نیلی گاڑی میں سوار ہو کر بیت لحم کے مشرقی علاقے التعامرہ سے روانہ ہوئے۔ ان کی منزل القدس کی صہیونی آبادگاروں کی سب سے بڑی بستی معالیہ ادومیم تھی۔ لیکن بستی کے باہر حاجز الزعیم چیک پوسٹ پر ہی انہیں روک دیا گیا تو انہوں نے اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دیئے۔ فول پروف سیکورٹی والے علاقے میں ہونے والی اس کارروائی سے دجالی فوج اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دجالی سیکورٹی پر بھی سوالات اٹھنے لگے کہ مغربی کنارے سے مسلح افراد 71 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے مقبوضہ القدس تک کیسے پہنچ سکے؟ القدس کے مشرق میں واقع حاجز الزعیم اسرائیل کی سب سے مضبوط اور محفوظ چیک پوسٹس میں سے ایک ہے، جہاں ہمیشہ مسلح فوجی تعینات رہتے ہیں۔ اس کارروائی کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوج ہلاک ہوا تھا
🇵🇸 1

Comments