القدس کی پکار
القدس کی پکار
February 27, 2025 at 02:03 PM
*https://whatsapp.com/channel/0029Vb00lau8PgsCBHoYYK2q* *🔻 عبرانی چینل 7 کی رپورٹ:* 🔹 اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی شاباک اور تل ابیب پولیس نے 26 سالہ آباد کار دانیئل کیتوب کو بیتاح تکفا سے گرفتار کر لیا، اس پر دشمن ملک کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔ 🔹 شاباک کی تحقیقات کے مطابق، کیتوب کئی ماہ سے ایک ایرانی اہلکار سے رابطے میں تھا اور اسے مختلف کام سونپے گئے تھے، جن میں بیتاح تکفا اور روش ہاعین میں دیواروں پر مخصوص نعرے لکھنا شامل تھا، جس کے بدلے میں اسے رقم دی گئی۔ 🔹 اسے شاباک چیف رونین بار کے گھر اور فوجی اڈوں کی تصاویر لینے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ 🔹 تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ کیتوب سے اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس کے بارے میں معلومات مانگی گئی تھیں۔ 🔹 حیران کن طور پر، اس نے خود سے کنیسٹ کے رکن بینی گانٹز کے گھر کی تصویریں لینے کی پیشکش بھی کی تھی۔

Comments