القدس کی پکار
القدس کی پکار
February 27, 2025 at 02:52 PM
*🔴 مقبوضہ حدیرا میں فدائی حملہ، قابض فوج اور آبادکاروں میں کھلبلی* حدیرا مقبوضہ فلسطین – تھوڑی دیر پہلے مقبوضہ فلسطین کے شہر ہدیرا میں ایک فدائی حملے کے دوران قابض صہیونی آبادکاروں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق: 🔹 ایک تیز رفتار گاڑی نے شمال مشرقی حدیرا میں صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 10 یہودی آبادکار زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ 🔹 قابض صہیونی ایمرجنسی سروس نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے فوراً بعد دو قابض پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ بھی کیا گیا، جو اس کارروائی کا دوسرا مرحلہ تھا۔ 🔹 قابض فوج نے اعلان کیا کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم کچھ دیر بعد اسے "غیر مؤثر" کر دیا گیا، لیکن اس کی شناخت اور صحت کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ یہ حملہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مسلسل بڑھتے ہوئے مزاحمتی واقعات کا تسلسل ہے، جو قابض اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام کے شدید غصے اور ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vb00lau8PgsCBHoYYK2q

Comments