القدس کی پکار
القدس کی پکار
February 27, 2025 at 02:53 PM
*القدس کی پکار* *اسرائیلی عدالت میں گونجنے والی فلسطینی جرات ! بلال ابو غانم رہا ہوگئے الحمدللہ* یہ جرات اور بہادری صرف فلسطین میں دیکھنے کو ملتی ہے، جب بلال ابو غانم نامی قیدی اسرائیلی عدالت میں پیش ہوا تو اس نے مقدمے کا پورا رخ ہی بدل دیا۔ جب جج نے فرد جرم سنائی: "تم پر تین اسرائیلیوں کو قتل کرنے کا الزام ہے، جو تم نے شہید بہاء علیان کے ساتھ مل کر کیا۔" تو بلال نے فوراً جواب دیا: "یہ ناممکن ہے! میں نے چاقو سے سات کو قتل کیا، اور بہاء نے پستول سے دس کو مارا!" عدالت میں سناٹا چھا گیا، لیکن بلال نے اپنی بہادری کی انتہا تب کی جب جج نے اسے سزا سننے کے لیے کھڑا ہونے کا حکم دیا۔ بلال نے دوٹوک جواب دیا: "نہ تم اور نہ تمہاری پوری ریاست مجھے تمہارے سامنے کھڑا ہونے پر مجبور کر سکتی ہے!" اس بے باکی کی سزا کے طور پر جج نے اس کی سزا میں مزید 10 سال کا اضافہ کر دیا، جبکہ پہلے ہی اسے تین عمر قید اور 60 سال کی سزا سنائی جا چکی تھی۔ مگر ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود، آج بلال ابو غانم رہا ہوگئے اور ایک دفعہ پھر میداں میں موجود الحمدللہ

Comments