ازدواجی زندگی سوشل میڈیا
ازدواجی زندگی سوشل میڈیا
February 21, 2025 at 11:27 AM
`‏''آپ ہمیشہ یہ عبایا کرتی ہیں؟''` ''ہوں۔'' " آپ کو گھٹن نہیں ہوتی اس میں ؟ " `" میرا دل اللہ نے اس کے لئے کھول دیا ہے سو گھٹن کیسی .....اور ویسے بھی مسلمان لڑکی تو بہت مضبوط ہوتی ہے"` `''مگر مجھے تو نقاب کا سوچ کر ہی گھٹن ہوتی ہے۔"` `"ہو سکتا ہے یہ سب صرف آپ کے ذہن میں ہو۔'' ‏آپ کے ذہن میں بھی ایسی باتیں آتی ہوں گی نا۔ کیا بہت پڑھے لکھے "ماڈرن قسم کے لوگوں کے درمیان آپکو احساس کمتری نہیں ہوتا ؟ " `" بہت ماڈرن قسم کے لوگ تو میرے جیسے ہی ہوتے ہیں نا.. میری شریعت تو دنیا کی سب سے ماڈرن (جدید) شریعت ہے..` `‏احساس کمتری تو انھیں ہونا چاہیے جو جاہلیت کے زمانے کا تبرج کرتے ہیں... تبرج سمجھتی ہو ؟''` "تم نے دبئی کے وہ اونچے اونچے ٹاورز تو دیکھے ہونگے برج العرب' برج الخلیفہ؟ اسی برج سے یہ تبرج نکلا ہے.. کسی شے کو اتنا نمایاں اور خوبصورت بنانا کہ دور سے نظر آئے۔ ‏ *‏﴿وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ ﴾ الاحزاب 33* `"اور بے پردہ نا رہو جیسے اگلی جاہلیت کی بے پردگی`
❤️ 1

Comments