ازدواجی زندگی سوشل میڈیا
ازدواجی زندگی سوشل میڈیا
February 21, 2025 at 11:29 AM
*✨✨✨فضائل ذکر✨✨✨* حضور اقدس ﷺ کا ارشاد ہے کہ کوئی بندہ ایسا نہیں کہ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ کہے اور اس کے لیے آسمانوں کے دروازے نہ کھل جائیں، یہاں تک کہ یہ کلمہ سیدھا عرش تک پہونچتا ہے، بشرطیکہ کبیرہ گناہوں سے بچتا ر ہے۔ ✨✨✨ *فائدہ* ✨✨✨ کتنی بڑی فضیلت ہے اور قبولیت کی انتہا ہے کہ یہ کلمہ براہ راست عرش معلی تک پہونچتا ہے اور یہ بھی معلوم ہو چکا کہ اگر کبیرہ گناہوں کے ساتھ بھی کہا جائے تو نفع سے اُس وقت بھی خالی نہیں۔ ملا علی قاری رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کبائر سے بچنے کی شرط : قبول کی جلدی اور آسمان کے سب دروازے کھلنے کے اعتبار سے ہے، ورنہ ثواب اور قبول سے کبائر کے ساتھ بھی خالی نہیں۔ بعض علماء نے اس حدیث کا یہ مطلب بیان فرمایا ہے کہ ایسے شخص کے واسطے مرنے کے بعد اُس کی رُوح کے اعزاز میں آسمان کے سب دروازے کھل جائیں گے۔ ایک حدیث میں آیا ہے دو کلمے ایسے ہیں کہ ان میں سے ایک کے لیے عرش سے نیچے کوئی منتہا نہیں، دوسرا آسمان اور زمین کو (اپنے نور یا اپنے اجر سے ) بھر دے ایک : لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ دوسرا: اَللّٰهُُ اَكْبَر. https://whatsapp.com/channel/0029VaQi1H0IiRov5j8yl13k
❤️ 1

Comments